کانگریس کی جانب سے اقلیتو ں کے بیچ پارٹی کی بنیاد مضبوط کرنے کی غرض سے جمعرات کو اس کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔
نئی دہلی: لوک سبھا نتخاب سے پہلے کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو تین طلاق پر بنے قانون کو ختم کردیں گے۔ دہلی میں پارٹی کے اقلیتی کنونشن کے دوران پارٹی صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں سلچر سے رکن پارلیامان اور آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر سشمتا دیب نے یہ اعلان کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ اقلیتو ں کے بیچ پارٹی کی بنیاد مضبوط کرنے کی غرض سے جمعرات کو اس کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔
Sushmita Dev, Congress at at AICC minority department national convention in Delhi: Main aap logon se vaada karti hoon, ki Congress ki sarkar ayegi 2019 mein aur hum iss Triple Talaq kanoon ko khaarij karenge. Yeh aap logon se vaada hai. pic.twitter.com/jkskEGXAiD
— ANI (@ANI) February 7, 2019
خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، سشمتا دیب نے کہا کہ ، میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتی ہوں کہ کانگریس کی حکومت آئے گی 2019 میں اور ہم اس تین طلاق قانون کو خارج کریں گے ۔ یہ آپ لوگوں سے وعدہ ہے۔
Women wing of Muslim Personal Law Board met AIMC President @sushmitadevmp to thank her for being their collective voice in opposing criminalizing #TripleTalaq while @BJP4India is abusing principles of governance to push through the law in precisely the form that it wants. pic.twitter.com/1uoGEQDAFI
— All India Mahila Congress (@MahilaCongress) February 7, 2019
غور طلب ہے کہ آل انڈیا مہیلا کانگریس کے ٹوئٹ جس کو سشمتا دیب نے ری ٹوئٹ کیا ہے ، اس کے مطابق، مسلم پرسنل لا ء بورڈ کی شعبہ خواتین نے اے آئی ایم سی صدر سے ملاقات کی تھی اور ا س بات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا تھا کہ وہ تین طلاق کو جرم کے درجے میں رکھنے کے خلاف ان کی آواز اٹھارہی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار کے بنیادی اصولوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
وہیں اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود راہل گاندھی نے مودی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا چہرہ غور سے دیکھیں تو آپ کو گھبراہٹ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمجھ چکے ہیں کہ ملک کے لوگوں کو توڑ کر وزیر اعظم نہیں بنا جا سکتا۔
LIVE: CP @RahulGandhi addresses the national convention of AICC Minority Department. #MeraSamvidhaanMeraSwabhiman https://t.co/3uKLpHmRLH
— Congress (@INCIndia) February 7, 2019
خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کا وزیر اعظم صرف جوڑنے کی بات کرسکتا ہے ،توڑنے کی نہیں ۔ اگر توڑنے کی بات کی تو اس کو ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2019 میں نریندر مودی ، بی جے پی اور آرایس ایس کو کانگریس شکست دے رہی ہے۔
Congress President Rahul Gandhi at AICC minority department national convention: Hindustan ka pradhanmantri sirf jodne ki baat kar sakta hai, todne ki nahi, todne ki kari toh usko hata diya jayega. 2019 mein Narendra Modi, BJP,aur RSS ko Congress harane ja rahi hai pic.twitter.com/hfvP7z0fgL
— ANI (@ANI) February 7, 2019
راہل گاندھی نے کہا کہ ہر قدم پر ہماری اقلیت نے اس ملک کو بنانے کا کام کیا ہے ۔
हर कदम पर हमारी माईनॉरिटी ने इस देश को बनाने का काम किया है : कांग्रेस अध्यक्ष @RahulGandhi #MeraSamvidhaanMeraSwabhiman pic.twitter.com/1aURFvlGRc
— Congress (@INCIndia) February 7, 2019
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ آر ایس ایس کے لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت ناگپور سے چلے ۔ اپنی بات کو صاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ملک کوآگے سے چلا ئیں گے اور موہن بھاگوت پیچھے سے چلا نا چاہتے ہیں۔راہل گاندھی نے نریندر مودی کو ڈرپوک آدمی بھی بتایا۔
The post کانگریس نے کیا وعدہ؛ اقتدار میں آئے تو تین طلاق قانون کو کریں گے خارج appeared first on The Wire - Urdu.