فو ج میں خراب کھانے کی شکایت کرنے کے بعد سرخیوں میں آئے بی ایس ایف کے برخاست جوان تیج بہادر یاد وپہلے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ داخل کر چکے تھے ۔
نئی دہلی : وارانسی لوک سبھا سیٹ سے سماجوادی پارٹی نے پرچہ داخل کرنے کے آخری وقتوں میں اپنا امیدوار بدل دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے پہلے یہاں سے شالنی یادو کو پارٹی امیدوار بنایا تھا اب ان کی جگہ بی ایس ایف سے برخاست جوان تیج بہادر یادو کو پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے ۔ تیج بہادر اب وارانسی لوک سبھا سیٹ سے ایس پی –بی ایس پی اتحاد کے امیدوار کے طور پر نریندر مودی کو چیلنج دیں گے۔
SP changes candidate from Varanasi LS Constituency; gives ticket to Tej Bahadur Yadav (BSF constable who was dismissed from service after he had released video last year on quality of food served to soldiers). Earlier, SP's Shalini Yadav had filed her nomination from Varanasi. pic.twitter.com/OihDeRt6bh
— ANI UP (@ANINewsUP) April 29, 2019
غور طلب ہے کہ تیج بہادر یادو ایس پی کے ریاستی ترجمان منوج رائے دھوپ چنڈی کے ساتھ پرچہ داخل کرنے پہنچے۔ ریاستی ترجمان نے اس موقع پر جانکاری دی کہ اب شالنی یادو اپنا نام واپس لیں گی ۔قابل ذکر ہے کہ بی ایس ایف میں خراب کھانے کی شکایت کرنے والے یادو کو 2017 میں برخاست کردیا گیا تھا۔یادو پہلے ہی آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ داخل کر چکے تھے ، لیکن اب وہ ایس پی کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
सेना के जवान तेज़ बहादुर जी को वाराणसी से समाजवादी पार्टी का टिकट दिया गया है।
— Samajwadi Party (@samajwadiparty) April 29, 2019
تیج بہادر یادو نے مارچ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، یادو نے کہا کہ ، میں نے بد عنوانی کا مدعا اٹھایا تھا لیکن مجھے برخاست کردیا ۔ میری ترجیحات میں فوج کو مضبوط کرنا اور وہاں سے بدعنوانیوں کو ختم کرنا ہے۔
اس سے پہلے دی وائر سے بات کرتے ہوئے یادو نے کہا تھا کہ ، ان کی سماجوادی پارٹی میں اکھلیش یادو جی سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں وقت دیجیے۔واضح ہوکہ تیج بہادو نے اپنی برخاستگی کو کورٹ میں بھی چیلنج دیا ہے جو کہ ابھی ٹرائل کے اسٹیج میں ہے ۔ اترپردیش کے وارانسی میں آخری مرحلے میں 19 مئی کو انتخاب ہوگا۔