ثبوت مانگنے والے اپوزیشن کے رہنماؤں کو راکٹ میں باندھ‌کر بالاکوٹ بھیج دینا چاہیے تھا: دیویندر فڈنویس

گزشتہ ہفتے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا تھا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے گلے پر بم باندھ‌کر ان کو کسی دوسرے ملک بھیج دینا چاہیے۔ اس دوران وہاں فڈنویس اور بی جے پی کے ریاستی صدر موجود تھے۔

گزشتہ ہفتے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا تھا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے گلے پر بم باندھ‌کر ان کو کسی دوسرے ملک بھیج دینا چاہیے۔ اس دوران وہاں فڈنویس اور بی جے پی کے ریاستی صدر موجود تھے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس (فوٹو : پی ٹی آئی)

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس (فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی: مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے سوموار کو ایک ریلی میں کہا کہ اگر ان کو پتہ ہوتا کہ حزب مخالف کی مہاکھچڑی بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کا ثبوت مانگے‌گی، تو ہم ان کے رہنماؤں کو راکٹ سے باندھ دیتے تاکہ وہ اس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، مہاراشٹر کے ویرار میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے فڈنویس نے بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کا ثبوت مانگنے کے لئے حزب مخالف کی تنقید کی۔

انہوں نے کہا، ‘ کوئی مہاکھچڑی کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہے۔ پلواما دہشت گرد حملے کا منھ توڑ جواب دینے والے فوجی دستوں کی تعریف کرنے کی بجائے وہ ان پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ یہ بدقسمتی ہے۔ ‘انہوں نے کہا، ‘ اگر ہمیں پتہ ہوتا کہ مہاکھچڑی ایسے ثبوت مانگے‌گی تو ہم ان کے رہنماؤں کو راکٹ سے باندھ‌کر بالاکوٹ بھیج دیتے تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے۔ ‘

ونگ کمانڈر ابھینندن کے پاکستان کی گرفت میں جانے اور واپس لوٹنے پر فڈنویس نے کہا، ‘ ہم نے امریکہ اور اسرائیل جیسے ممالک کو جوڑا ہے جو کہ ان کو نقصان پہنچانے والے کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہیں۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہاابھینندن اتنی جلدی کیوں واپس آ گئے؟ ‘انہوں نے کہا، ‘ مودی کے رخ اور ہمارےفوجی دستوں کی صلاحیت کی وجہ سے چین اور امریکہ نے پاکستان کو ہمارا آدمی لوٹانے کی صلاح دی۔ پچھلی حکومتوں کی طرح بہت ساری باتیں کرنے اور کچھ نہیں کرنے کے بجائے مودی نے کارروائی کی۔ ہندوستان اب برداشت نہیں کرے‌گا۔ یہ منھ توڑ جواب دے‌گا۔ ‘

اس سے پہلے پچھلے ہفتے مہاراشٹر میں بی جے پی کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا تھا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے گلے پر بم باندھ دینا چاہیے اور ان کو کسی دوسرے ملک بھیج دینا چاہیے۔مہاراشٹر کی جلنا پارلیامانی سیٹ میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بالاکوٹ ہوائی حملے کو لےکر کئی کانگریسی رہنماؤں کے ذریعے اٹھائے گئے سوالوں کو لےکر راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔

منڈے نے کہا، ‘ جب وزیر اعظم نریندر مودی ملک کو دہشت گردی سے آزاد کرنے کی کوشش کر رہے تھے تب انہوں نے ان پر سوال اٹھایا۔ جب ہمارے فوجیوں پر حملہ ہو رہا تھا تب ہم نےسرجیکل اسٹرائیک سے جواب دیا۔ ‘انہوں نے کہا، ‘ راہل گاندھی ہم سے ثبوت پیش کرنے کے لئے کہتے ہیں۔ میں کہتی ہوں کہ ان کے گلے پر بم باندھ‌کر ان کو کسی دوسرے ملک میں بھیج دینا چاہیے۔ آج کل ہیڈلائن بننے کے لئے کوئی بھی ہم سے سرجیکل اسٹرائیک کو لےکر سوال کر دیتا ہے۔ ‘

پنکجا منڈے کے اس تبصرہ کے دوران وہاں فڈنویس اور بی جے پی کے ریاستی صدر دانوے راؤصاحب داداراؤ موجود تھے۔ دانوے اس سیٹ سے دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔بی جے پی رہنماؤں کے ان تبصروں کو بکواس بتاتے ہوئے کانگریسی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوان نے اس کو سیاسی نفرت قرار دیا۔

چوان نے کہا، ‘ کانگریس پارٹی اور اس کے رہنما فوجی دستوں پر فخر کرتے ہیں اور وہ ان کی کارروائی پر سوال نہیں اٹھاتے ہیں۔ لیکن حزب مخالف پارٹی کے طور پر ہمارا حق ہے کہ اس پورے واقعے کے دوران کئی سطحوں پر ہوئی ناکامی کے لئے ہم حکومت سے سوال پوچھیں جس کی وجہ سے پلواما اور بالاکوٹ جیسے واقعات ہوئے۔ ‘انہوں نے کہا، ‘ ایسے ثبوت ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی سرجیکل اور ایئر اسٹرائیک کوسیاسی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں جو کہ سنگین چرچہ کا مدعا ہے۔’