حکومت نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ ابھی تک 66 معاملوں میں 51 فرار اور مجرم قرار دیے گئے لوگ دیگر ممالک میں بھاگ گئے ہیں۔ سی بی آئی معاملے کی جانچکر رہی ہے۔
نئی دہلی: اقتصادی جرم کر ملک چھوڑکر بھاگنے والے 51 لوگوں نے کل ملاکر 17900 کروڑ روپے کی دھوکہ دھڑی کی ہے۔ مرکزی حکومت نے گزشتہ منگل کو پارلیامنٹ کو یہ جانکاری دی۔ وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے راجیہ سبھا میں ‘ بھگوڑے اقتصادی مجرموں ‘ پر ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔
وزیر نے کہا، ‘ سی بی آئی نے بتایا ہے کہ آج تک، 66 معاملوں میں 51 فرار اور مجرم قرار دیے گئے لوگ دیگر ممالک میں بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘ سی بی آئی نے رپورٹ دی ہے کہ ان معاملوں میں ملزم لوگوں کے ذریعے کل تقریباً 17947.11 کروڑ روپے کی دھوکہ دھڑی کی گئی ہے۔ ‘ ان سے پوچھا گیا تھا کہ ان واقعات میں کتنی رعایتیں دی گئی تھیں یا قرض معاف کئے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی نے اہل عدالتوں میں ان معاملوں سے متعلق درخواست دائر کی اور تفتیش یا دوسری کارروائی جاری ہے۔ ٹھاکر نے کہا کہ سی بی آئی، مجرم قرار دیے گئے اور فرار لوگوں سے متعلق 51 تحویل سونپنے والی درخواست پر کام کر رہی ہے جو مختلف مرحلوں میں زیر التوا ہیں۔ دیگر مرکزی ایجنسیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹم (سی بی آئی سی) نے چھ بھگوڑے اقتصادی مجرموں کے بارے میں رپورٹ کی ہے جو غیر قانونی طور پر ملک چھوڑ گئے ہیں۔
ٹھاکر نے کہا، ‘ ای ڈی نے بھگوڑے اقتصادی مجرم قانون، 2018 کے تحت اہل عدالت میں 10 لوگوں کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ ‘ وزیر نے کہا، ‘ آٹھ لوگوں کے لئے ای ڈی کے ذریعے بھیجی گئی تحویل دینے سے متعلق درخواست کے بارے میں ، انٹرپول کے ذریعے ریڈ-کارنر نوٹس بھی شائع کئے گئے ہیں۔ ‘
بتا دیں کہ پچھلے کچھ سالوں میں وجے مالیا، میہل چوکسی، نیرو مودی جیسے کئی صنعت کاروں نے بینک دھوکہ دھڑی کر ملک چھوڑ دیا اور دیگر جگہ پر پناہ لے لی۔ سی بی آئی نے پی این بی گھوٹالہ میں بھگوڑے ہیرا کاروباری نیرو مودی اور چوکسی دونوں کے خلاف الگ الگ فردجرم داخل کئے ہیں۔
سی بی آئی نے الزام لگایا ہے کہ پی این بی کے 13000 کروڑ روپےکے گھوٹالہ میں سے چوکسی نے 7.080.86 کروڑ روپے کی اور نیرو مودی نے 6000 کروڑ روپے کی ہیراپھیری کی ہے۔ پی این بی فرضی واڑے کی تفتیش سی بی آئی اور ای ڈی کر رہی ہے۔جنوری، 2018 میں اپنے بھانجے اور پی این بی گھوٹالے میں ملزم ہیرا کاروباری نیرو مودی کے ساتھ ملک چھوڑکر بھاگنے والے گیتانجلی جیمس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر میہل چوکسی اور ان کی بیوی امی مودی اور بھائی نشال مودی نے اینٹگاکی شہریت لے لی تھی۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)