پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کرفیو کے دوران ضروری خدمات پر روک نہیں رہےگی۔ کو رونا وائرس کی وجہ سے کرفیو لگانے والی پنجاب پہلی ریاست ہے۔
نئی دہلی: کو رونا وائرس کے خطرے کے مدنظر پنجاب حکومت نے پوری ریاست میں کرفیو کا اعلان کر دیا ہے۔ کرفیو کے دوران ضروری خدمات کو چھوٹ دی جائےگی۔واضح ہو کہ تحفظ کے مد نظر ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ کو رونا وائرس کی وجہ سے کرفیو لگانے والی پنجاب پہلی ریاست بن گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے ٹوئٹ کر کےکہا ہے کہ چیف سکریٹری، ریاستی پولیس کے سربراہ کے ساتھ صورت حال کے تجزیے کے بعد کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی شخص کو ایک خاص وقت اور مقصد کو لیے ہی خاص حالات میں کرفیو کے دوران چھوٹ دی جائےگی۔
After reviewing situation with Chief Secretary & @DGPPunjabPolice, announced full curfew with no relaxations. DCs have been asked to issue orders accordingly. Any person required to be given relaxation will be so allowed specifically for given period & purpose. pic.twitter.com/uX5ZnMTFmB
— Capt.Amarinder Singh (@capt_amarinder) March 23, 2020
سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اس کے حساب سے ہدایات جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے، ‘میں نے ضرورت مندوں کے لیے مفت کھانا، رہنے اور دوائیوں کاانتظام کرنے کی ہدایت دی ہے اوروزیر اعلیٰ راحت فنڈکے لیے 20 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ کمشنر اور ایس ڈی ایم کو ضرورت مندوں کے لیے تعاون بڑھانے کے بھی ہدایات دیے گئے ہیں۔’
I have directed the provision of free food, shelter & medicines for those in need & 20 Cr has been sanctioned out of CM relief fund for same. Additionally, DCs & SDMs have been asked to extend all assistance to those in need.
— Capt.Amarinder Singh (@capt_amarinder) March 23, 2020
کو رونا وائرس کی وجہ سےلوگوں کے روزگار کو ہو رہے نقصان کو دیکھتے ہوئے پنجاب کیڈر کے سبھی آئی اے ایس افسر اوردوسرے محکمہ کے سبھی افسروں اپنی ایک دن کی تنخواہ وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں جمع کریں گے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، کو رونا وائرس سے تحفظ کے مد نظر غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے پورے ملک کی 22 ریاستوں اوریونین ٹریٹری کے 75 اضلاع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سبھی پیسنجر ٹرینیں، بین ریاستی بسیں اور میٹرو ٹرین کو بھی 31 مارچ تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ممبئی کی لوکل ٹرینوں کو بھی 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے۔کو رونا وائرس کی وجہ سےملک میں اب تک کل سات لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔