ہاتھرس کے سکندرراؤ تھانہ حلقہ کے پھولرئی گاؤں میں منعقد ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 100 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
نئی دہلی: اترپردیش کے ہاتھرس سے ایک ست سنگ کے دوران منگل (2 جولائی) کو ایک بڑے حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ منٹ کی وپورٹ کے مطابق، سکندرراؤ تھانہ حلقہ کے پھولرئی گاؤں میں منعقد ست سنگ میں بھگدڑ مچنے سے اب تک 116 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
اس سے پہلے نیو انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، ایٹہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ہاتھرس ضلع کے مغل گڑھی گاؤں میں ایک مذہبی تقریب جاری تھی کہ اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘اب تک ایٹۃ اسپتال میں 27 لاشیں پہنچی ہیں، جن میں 23 خواتین، 3 بچے اور 1 مرد شامل ہے۔ زخمی ابھی تک ہسپتال نہیں پہنچے ہیں۔ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ان 27 لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔’
हाथरस सत्संग में भगदड़ , अब तक २७ शव अस्पताल पहुँचे। बड़ी संख्या में हताहत होने की आशंका #हाथरस pic.twitter.com/LO0c8jOEgP
— सुधीर मिश्र Sudhir Misra (@SudhirMisraNBT) July 2, 2024
وہیں، ایٹہ کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) ڈاکٹر امیش کمار ترپاٹھی نے بھی اسپتال میں 27 لاشوں کے پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔
VIDEO | Hathras Stampede: “We have received 27 bodies from the ‘satsang’ that was going on in Hathras. Out of these, 25 are female and two are male. Police are carrying out their proceedings and our team is ready to conduct post-mortem after they are done,” says Etah Chief… pic.twitter.com/1xkd9d1UuV
— Press Trust of India (@PTI_News) July 2, 2024
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے حکام کو امدادی کاموں میں تیزی لانے اور زخمی افراد کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
जनपद हाथरस की दुर्भाग्यपूर्ण दुर्घटना में हुई जनहानि अत्यंत दुःखद एवं हृदय विदारक है।
मेरी संवेदनाएं शोक संतप्त परिजनों के साथ हैं।
संबंधित अधिकारियों को राहत एवं बचाव कार्यों के युद्ध स्तर पर संचालन और घायलों के समुचित उपचार हेतु निर्देश दिए हैं।
उत्तर प्रदेश सरकार में मा.…
— Yogi Adityanath (@myogiadityanath) July 2, 2024
وہیں، کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے نے بھی حادثے پر غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ زخمی افراد کے علاج ومعالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور متاثرین کو فوری معاوضہ فراہم کرایا جائے۔
उत्तर प्रदेश के हाथरस के सत्संग में भगदड़ मच जाने से कई श्रद्धालुओं की मृत्यु की खबर बेहद पीड़ादायक है। हादसे के दृश्य अत्यंत हृदयविदारक हैं।
शोकाकुल परिवारों के प्रति हम गहरी संवेदनाएँ व्यक्त करते हैं। सरकार एवं प्रशासन से आग्रह करते हैं कि घायलों के उपचार में कोई कमी न रखें व…
— Mallikarjun Kharge (@kharge) July 2, 2024
غور طلب ہے کہ اس واقعہ سے متعلق کئی پریشان کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ ان ویڈیو میں کئی لوگ ہسپتال کے باہر بے ہوشی کی حالت میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ کئی زخمی افراد کو بس-ٹیمپو میں لاد کر ضلع ہسپتال لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔