وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے باہرمنگل کو دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، دیگر کانگریس اراکین پارلیامنٹ اور پارٹی کارکنوں کو دہلی پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہٹا دیا۔ کانگریس کی رکن پارلیامنٹ پرینکا گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو بھی حراست میں لیا گیا۔ وہیں، راہل گاندھی کے احتجاج کے بعد وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نیٹ اور اس سے متعلق جاری احتجاج کے تمام معاملوں پر پارلیامنٹ میں بحث کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی کو ہٹا تی پولیس۔ (تصویر: ایکس،آئی این سی انڈیا)
نئی دہلی: طلبہ کے مسائل پر پارلیامنٹ میں بحث اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئےوزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر منگل کو دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، دیگر کانگریسی اراکین پارلیامنٹ اور پارٹی کارکنوں کو دہلی پولیس نے زبردستی وہاں سے ہٹا کر حراست میں لے لیا۔
प्रधानमंत्री और गृह मंत्री के इशारे पर दिल्ली पुलिस ने कायरता के साथ हमारे नेता राहुल गांधी जी को घसीटा। प्रियंका गांधी जी के साथ बदतमीजी की गई और उन्हें भी जबरन बस में ठूंस दिया।
हमारी मांग साफ है:
• छात्रों पर लाठियां और केस नहीं चलने देंगे
• धर्मेंद्र प्रधान को उनकी… pic.twitter.com/EVNBs6FAhe— Congress (@INCIndia) July 21, 2026
دہلی پولیس نے لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی کو بھی طاقت کا استعمال کرتے ہوئےہٹانے کی کوشش کی۔ وہیں پرینکا گاندھی اورسماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور دیگر رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا۔
मोदी की तानाशाही देखिए।
देश के नेता विपक्ष के साथ ऐसा सुलूक किया जा रहा है।
शर्मनाक! pic.twitter.com/mPvojsUnbA
— Congress (@INCIndia) July 21, 2026
یہ بھی ہے
VIDEO | Delhi: Congress MP Priyanka Gandhi Vadra being taken away in a police vehicle from the party’s protest site outside the PM’s residence.
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7)#Delhi pic.twitter.com/A8XDwmGf7m
— Press Trust of India (@PTI_News) July 21, 2026
دریں اثنا، کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر جاری اپنےاحتجاج میں عوام سے بڑی تعداد میں شامل ہونے کی اپیل بھی کی۔
راہل گاندھی کے احتجاج کے بعد حکومت کا رخ نرم، پارلیامنٹ میں نیٹ پر بحث کے لیے تیار
اس سے قبل وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حکومت نیٹ اور اس سے متعلق احتجاج کے تمام معاملوں پر پارلیامنٹ میں بحث کے لیے تیار ہے۔
تاہم، انہوں نے کہا کہ بحث سے پہلے کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔ ان کے مطابق، لوک سبھا میں قائدِ حزب اختلاف راہل گاندھی، جو اس وقت دھرنے پر بیٹھے ہیں، نے اپنی مانگ بدل دی ہے۔
جتیندر سنگھ کے مطابق، شروع میں راہل گاندھی اس معاملے پر صرف بحث کا مطالبہ کر رہے تھے، لیکن بعد میں انہوں نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی شامل کر دیا۔
कुछ समय पहले, यह ज्ञात हुआ कि कांग्रेस पार्टी के राष्ट्रीय अध्यक्ष, श्री मल्लिकार्जुन खड़गे और उनके साथ अन्य वरिष्ठ नेता, जैसे कि श्री राहुल गांधी, श्रीमती प्रियंका गांधी इत्यादि अकस्मात ही अकबर रोड़ के समीप एक स्थान पर अपने समर्थकों के साथ धरने पर बैठ गयेहैं। सरकार ने इस वरिष्ठ…
— Dr Jitendra Singh (@DrJitendraSingh) July 21, 2026
سی جےپی کا احتجاج جاری
سوموار (20 جولائی) کو ہوئے تشدد کے بعد بڑی تعداد میں مظاہرین طلبہ کی قیادت میں جاری سی جے پی کے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے جنتر منتر پہنچے ہیں۔سی جے پی کے ترجمان سوربھ داس اور آشوتوش رانکا کے توسط سے حکومت کو سونپے گئے مطالبے پر اب تک حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
اسی بیچ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے صدر شرد پوار اور پارٹی کی رکن پارلیامنٹ سپریا سولے بھی جنتر منتر پہنچے اور مظاہرے میں حصہ لیا۔
#WATCH | Delhi: Nationalist Congress Party (NCP-SCP) chief Sharad Pawar arrives at Jantar Mantar protest site. #CJPProtest pic.twitter.com/o2xRUg5NNz
— ANI (@ANI) July 21, 2026
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پارٹی رہنماؤں آتشی اور سوربھ بھاردواج کے ساتھ تشدد کے ایک دن بعد جنتر منتر پہنچے اور مظاہرین سے ملاقات کی۔
دریں اثنا، کیجریوال نے سوموار کوسی جے پی کے احتجاج کے بعد گرفتار کیے گئے چھ طلبہ کی ضمانت کرانے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا،’میں جلد ہی 11 اورطلبہ کی رہائی بھی یقینی بناؤں گا۔ ‘
VIDEO | Delhi: AAP national convenor Arvind Kejriwal secures bail of six students arrested after CJP protest on Monday, says, “I will secure release of 11 more soon.”
He interacted with them and urged them to continue their fight.
(Full video available on PTI Videos -… pic.twitter.com/j6g0vRdGDS
— Press Trust of India (@PTI_News) July 21, 2026
سی جے پی نے دہلی پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر مجوزہ دھرنا واپس لیا
سوربھ داس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا،’دہلی پولیس نے سینکڑوں پرامن مظاہرین پر وحشیانہ اور جان لیوا طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا ہے۔‘
انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس حراست میں لیے گئے لوگوں سے وکیلوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی اور نہ ہی حراست میں لیے گئے لوگوں کی مکمل فہرست فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا،’اگر رات آٹھ بجے تک حراست میں لیے گئے افراد کے اس آئینی حق کا احترام نہ کیا گیا تو میں، آشوتوش رانکا اور دیپک بلیان دہلی پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر پرامن دھرنا دیں گے۔‘
The Delhi Police has detained hundreds of peaceful protesters after using brute, borderline-lethal force.
Now they are NOT allowing lawyers to meet them and are also not giving us a full list of detainees.
So @AshutoshRanka @deepakbaliyan90, and I will…
— Saurav Das (@SauravDassss) July 21, 2026
اس کے بعد رات آٹھ بجے سے ٹھیک پہلے سوربھ داس نے ایک اور پوسٹ میں لکھا،’ہمارے وکیلوں نے ابھی اطلاع دی ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام لوگوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اس لیے دہلی پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر مجوزہ دھرنا واپس لیا جاتا ہے۔ تمام لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی جاتی ہے۔‘
UPDATE
Our lawyers have just told us that ALL the detainees have been released.
The dharna outside Delhi Police HQ is therefore called off!
EVERYONE IS REQUESTED TO MAINTAIN PEACE. https://t.co/kvxj53Dqxj
— Saurav Das (@SauravDassss) July 21, 2026
سادے کپڑوں میں لاٹھی لیے لوگوں کی موجودگی پر سوال
احتجاج کے متعدد ویڈیو میں کچھ لوگ سادہ کپڑوں میں نظر آ رہے ہیں، جن کے ہاتھوں میں پولیس جیسی لاٹھیاں نظر آرہی تھیں۔ اس پر سوشل میڈیا، خصوصی طور پر سی جے پی نے ان کی پہچان اور کردار پر سوال اٹھائے ہیں۔
سی جے پی نے دہلی پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے ایکس پر لکھا،’یہ سادہ کپڑوں میں لاٹھیاں اٹھائے غنڈے کون ہیں؟ ہمیں مارنے کے لیے آپ نے کن لوگوں کو بھرتی کیا ہے؟ ہندوستان میں ایسے لوگوں کو پولیس کیوں کہا جاتا ہے؟‘
حکومت نے احتجاج میں پیلیٹ گن کے استعمال کی تردید کی
حکومت نے سوموار کو دہلی میں ہوئے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے پیلیٹ گن استعمال کیے جانے کی تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں اور ویڈیو سامنے آئے تھے، جن میں مظاہرین کے جسم پر پیلیٹ جیسے زخم نظر آنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
Govt denies police use of pellet guns
The government has denied that the police used pellet guns in the protests in Delhi on Monday as some photos and videos showing apparent pellet injuries circulated on social media platforms.
Live Updates: https://t.co/9MiFsaawxj pic.twitter.com/YkfC0GM0fS
— The Wire (@thewire_in) July 21, 2026
سی جے پی نے ترجمان وجیتا دہیا کو عہدے سے ہٹایا
اسی دوران سی جے پی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا،’ہم اپنے ترجمان وجیتا دہیا کے انتہائی غیر حساس رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ جب پرامن مظاہرین اور ہماری ٹیم پولیس کے وحشیانہ تشدد کا سامنا کر رہے تھے، اُس دوران ان کے ویڈیو سامنے آئے۔ ایسا رویہ ناقابل قبول ہے، سنگین بے راہ روی کی عکاسی کرتا ہے اور ہماری تحریک کی اقدار اور اصولوں کے بالکلیہ خلاف ہے۔‘
پارٹی نے کہا کہ اسی تناظر میں وجیتا دہیا کو کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے اور انہیں تمام ذمہ داریوں سے بھی آزاد کیا جاتا ہے۔
We strongly condemn the deeply insensitive actions of our spokesperson Vijeta Dahiya, whose videos surfaced while peaceful protestors and our team were facing brutal police violence. Such conduct is unacceptable, shows a complete lack of judgment, and is wholly inconsistent with…
— Cockroach is Back (@Cockroachisback) July 21, 2026
اس دوران ہیومن رائٹس واچ نے بھی دہلی میں مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کی ہے۔
Human Rights Watch condemns police action on protesters in Delhi
Live Updates: https://t.co/9MiFsaawxj pic.twitter.com/qqEELL9xNh
— The Wire (@thewire_in) July 21, 2026
راہل گاندھی اور نڈا نے آر ایم ایل اسپتال میں زخمی مظاہرین سے ملاقات کی
اس سے قبل منگل کو لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال پہنچ کر زخمی مظاہرین سے ملاقات کی۔
مرکزی وزیر جے پی نڈا نے بھی اسپتال جا کر زخمی مظاہرین سےملاقات کی۔
#WATCH | Delhi: Union Minister JP Nadda arrives at RML hospital to meet the injured people admitted here following Police action during CJP protest march yesterday. pic.twitter.com/UjLr39bGKY
— ANI (@ANI) July 21, 2026
وہیں، احتجاج کے دوران زخمی ہوکر آر ایم ایل اسپتال میں وینٹی لیٹر پر بھرتی خاتون کو ہوش آ گیا ہے۔ یہ جانکاری مختلف خبروں میں دی گئی ہے۔
Woman on ventilator at RML regains consciousness
The young woman injured at the protest, who was put on ventilator at RML, has regained consciousness, according to reports.pic.twitter.com/fxUfgmxvIa
Live Updates: https://t.co/9MiFsaawxj
— The Wire (@thewire_in) July 21, 2026
