‘مودی سر نیم ‘ ہتک عزت کیس میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعدگزشتہ 24 مارچ کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ اس کے خلاف ترنمول کانگریس، ایس پی، بی آر ایس، شیوسینا، آر جے ڈی، بائیں بازو کی جماعتوں سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے اس طرح کے آمرانہ حملوں کے خلاف مزاحمت کرنے اور اس کو شکست دینےکی اپیل کی ہے ۔
نئی دہلی: 2019 کے ‘مودی سر نیم’ ہتک عزت کیس میں سورت کی ایک عدالت کی طرف سے قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد لوک سبھا کے رکن کے طور پر اپنی نااہلی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ‘ہندوستان کی آواز کے لیے لڑرہے ہیں اورکوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔
मैं भारत की आवाज़ के लिए लड़ रहा हूं।
मैं हर कीमत चुकाने को तैयार हूं।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 24, 2023
کئی اپوزیشن رہنماؤں نے راہل گاندھی کے خلاف اس قدم کی تنقید کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کے کئی رہنماؤں نے بھی اس کی مذمت کی اور نریندر مودی حکومت پر ‘جمہوریت کو قتل’ کرنے کا الزام لگایا۔
سنیچر کو مغربی بنگال پردیش یوتھ کانگریس نے رکن پارلیامنٹ کے طور پر راہل گاندھی کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف دھرم تلہ (ایسپلنیڈ) میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وہیں، چنڈی گڑھ یوتھ کانگریس نےاحتجاج کرتے ہوئے نئی دہلی-چنڈی گڑھ شتابدی ٹرین کو چنڈی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر روک کرمظاہرہ کیا۔
#WATCH | Kerala: Congress holds protest in Wayanad over disqualification of Rahul Gandhi from Parliament.
Rahul Gandhi was a former MP from Wayanad. pic.twitter.com/rCHV592mEk
— ANI (@ANI) March 25, 2023
راہل گاندھی کی نااہلی کے اعلان کے نوٹیفکیشن کی کاپی شیئر کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے رکن پارلیامنٹ ششی تھرور نے ٹوئٹ کیا، ‘ عدالت کے فیصلے کے 24 گھنٹے کے اندر اور اپیل کی کارروائی میں جانے کے دوران اس کارروائی اور اس کی رفتار سے میں حیران ہوں ہے۔یہ بے رحم سیاست ہے اور یہ ہماری جمہوریت کے لیے منحوس ہے۔
I’m stunned by this action and by its rapidity, within 24 hours of the court verdict and while an appeal was known to be in process. This is politics with the gloves off and it bodes ill for our democracy. pic.twitter.com/IhUVHN3b1F
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) March 24, 2023
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ،المیہ: راہل گاندھی نے ہندوستانی جمہوریت کی صرف حالت برطانیہ کے لوگوں کو بتانے کی کوشش کی اور یہاں بی جے پی حکومت نے اپنے ردعمل کے ساتھ پوری دنیا کو ہماری جمہوریت کی حقیقی حالت بتانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔’
Ironic: @RahulGandhi only tried to convey the state of Indian democracy to a British audience. The BJP government, though, through its actions, decided to reveal its bare condition to the whole world.
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) March 24, 2023
راہل گاندھی کی نااہلی سے متعلق کئی غیر ملکی اخبارات میں شائع خبروں کو شیئر کرتے ہوئےسنیچر کو ایک اور ٹوئٹ میں تھرور نے کہا، انہوں نے ایک آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی۔ اب دنیا کا ہر گوشہ ہندوستان کی آواز سنتا ہے۔
They tried to silence a voice. Now every corner of the world hears the voice of India. pic.twitter.com/HQ71nLwxW0
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) March 25, 2023
کانگریس کے سینئر لیڈر اور راہل کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی پوچھا کہ حکومت اڈانی کیس کی تحقیقات سے کیوں گریز کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری رگوں میں شہیدوں کا خون ہے جو اس ملک کے لیے بہایا گیا ہے۔ ہم ڈٹ کر لڑیں گے، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ راہل گاندھی جی کے اڈانی-مودی کے تعلقات پر حکومت جواب نہیں دینا چاہتی اور ان کے خلاف کارروائی اسی کا نتیجہ ہے۔
हमारी रगों में शहीदों का खून है, जो इस देश के लिए बहा है – हम डट कर लड़ेंगे, हम डरने वाले नहीं हैं।
राहुल गांधी जी के अडानी – मोदी के संबंधों पर सरकार जवाब देना नहीं चाहती और उनके ख़िलाफ़ कार्यवाही उसी का नतीजा है।
: @priyankagandhi जी pic.twitter.com/Qd0M6eTGeS
— Congress (@INCIndia) March 24, 2023
انہوں نے سوال کیا،’نیرو مودی گھوٹالہ – 14000 کروڑ، للت مودی گھوٹالہ – 425 کروڑ، میہل چوکسی گھوٹالہ – 13500 کروڑ ۔ جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا، بی جے پی ان کے دفاع میں کیوں اتری ہے؟ وہ تحقیقات سے کیوں بھاگ رہی ہے؟جو لوگ اس پر سوال اٹھا رہے ہیں، ان کے خلاف مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ کیا بی جے پی بدعنوانوں کی حمایت کرتی ہے؟
नीरव मोदी घोटाला- 14,000 Cr
ललित मोदी घोटाला- 425 Cr
मेहुल चोकसी घोटाला- 13,500 Crजिन लोगों ने देश का पैसा लूटा, भाजपा उनके बचाव में क्यों उतरी है? जांच से क्यों भाग रही है?
जो लोग इस पर सवाल उठा रहे हैं उन पर मुकदमे लादे जाते हैं।क्या भाजपा भ्रष्टाचारियों का समर्थन करती है?
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) March 24, 2023
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کو ‘قابل مذمت’ قرار دیا۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لوگوں سے ‘اس طرح کے آمرانہ حملوں کی مخالفت کرنے اور انہیں شکست دینے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے لکھا، ‘یہ قابل مذمت ہے کہ بی جے پی اب اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے اور نااہل قرار دینے کے لیے مجرمانہ ہتک عزت کا سہارا لے رہی ہے، جیسا کہ ابھی راہل گاندھی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ یہ اپوزیشن کے خلاف ای ڈی /سی بی آئی کے کھلے عام غلط استعمال سے زیادہ ہے۔ اس طرح کے آمرانہ حملوں کی مخالفت کریں اور انہیں شکست دیں۔
It’s condemnable that the BJP is now using the criminal defamation route to target opposition leaders and disqualify them as done with @RahulGandhi now. This comes on top of the gross misuse of ED/CBI against the opposition.
Resist and defeat such authoritarian assaults. pic.twitter.com/zJV8Y6cEs1— Sitaram Yechury (@SitaramYechury) March 24, 2023
راہل گاندھی کی نااہلی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ یہ ‘آمریت کے خاتمے کا آغاز’ ہوگا۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق انہوں نے کہا، ‘راہل گاندھی کی امیدواری رد کر دی گئی ہے۔ چور کہنا ہمارے ملک میں جرم بن گیا ہے۔ چور اور لٹیرے ابھی تک آزاد ہیں اور راہل گاندھی کو سزا مل چکی ہے۔ یہ جمہوریت کا سیدھا قتل ہے۔ تمام سرکاری مشینری دباؤ میں ہیں۔ یہ آمریت کے خاتمے کا آغاز ہے۔ صرف لڑائی کو سمت دینا ہے۔
#RahulGandhi's candidacy has been cancelled. Calling a thief, a thief has become a crime in our country. Thieves & looters are still free & Rahul Gandhi was punished. This is a direct murder of democracy. All govt systems are under pressure. This is the beginning of the end of… pic.twitter.com/uubBUmsqeY
— ANI (@ANI) March 24, 2023
راجیہ سبھا ایم پی اور شیو سینا (یو بی ٹی) کی ڈپٹی لیڈر پرینکا چترویدی نے راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کو ‘انتقام اور شرمناک’ قرار دیا۔
انہوں نے کہا، ‘یہ ہمارے ملک کے لوگوں کو سمجھنا ہے کہ آج بی جے پی عوام کے مینڈیٹ پر آنے والے رکن پارلیامنٹ کو نااہل قرار دینے کو جائز اور جمہوری عمل سمجھتی ہے۔ کل کو عوام کے ووٹ کا حق بھی سلب کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے خلاف آواز اٹھائیں اور لڑیں!
It is for the people of our country to realise that today BJP considers it just & democratic to disqualify an MP who came on people’s mandate, tomorrow they will move in to disqualify people’s voting rights too. Speak up & fight! pic.twitter.com/63dcW1hQib
— Priyanka Chaturvedi (@priyankac19) March 24, 2023
نیوز ایجنسی اے این آئی نے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے حوالے سے راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کو’نریندر مودی کے تکبر اور بے شرمی کی انتہا’ قرار دیا۔
انہوں نے کہا، ‘آج کا دن ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ راہل گاندھی کی پارلیامنٹ سے نااہلی نریندر مودی کے غرور اور آمریت کی انتہا ہے۔یہ وقت پارٹیوں کے درمیان تصادم کا نہیں ہے۔ تمام جمہوریت پسندوں کو ملک میں جمہوریت اور آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے بی جے پی حکومت کی غلط حرکتوں کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔
"Today is a Black Day in the history of Indian democracy. Rahul Gandhi's disqualification from Parliament is the height of Narendra Modi's arrogance and dictatorship….This is not the time for conflicts between parties. All democrats should openly condemn the misdeeds of BJP… pic.twitter.com/ksXxtVNYPQ
— ANI (@ANI) March 24, 2023
ترنمول کانگریس کی ایم پی مہوا موئترا نے بھی راہل گاندھی کی نااہلی پر تنقید کرتے ہوئے اسے ‘ہندوستان میں آئینی آزادی کے تابوت میں آخری کیل’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اس پیش رفت کی سخت مذمت کرتی ہے۔
The AITC strongly condemn the developments that have unfolded. @RahulGandhi ‘s disqualification is the last nail in the coffin for constitutional freedoms in India.
— Mahua Moitra (@MahuaMoitra) March 24, 2023
کانگریس پارٹی پر تنقید کرنے والے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی راہل گاندھی کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ‘ایماندارانہ’ انکوائری ہوتی ہے تو بی جے پی کے بہت سے لیڈروں کو ان کی تقریروں اور تبصروں کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کا مقصد بی جے پی کی نگرانی میں مہنگائی، بے روزگاری اور اقربا پروری جیسے مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا، ‘ملک کی بدنامی، عوام کی بدنامی، ہم آہنگی کی بدنامی، آئین کی بدنامی، معیشت کی بدنامی۔ نہ جانے بی جے پی کے خلاف کتنے قسم کے ہتک عزت کے مقدمے درج ہونے چاہیے۔ اپوزیشن کو فضول معاملات میں پھنسا کر اپنا سیاسی مستقبل محفوظ کرنے والی بی جے پی اپوزیشن کی طاقت سے خوفزدہ ہے۔
देश की मानहानि
जनता की मानहानि
सौहार्द की मानहानि
संविधान की मानहानि
अर्थव्यवस्था की मानहानिभाजपा पर उपरिलिखित न जाने कितने प्रकार के मानहानि के मुक़दमे होने चाहिए। विपक्ष को नगण्य मुक़दमों में फँसाकर अपना राजनीतिक भविष्य साधनेवाली भाजपा विपक्ष की ताक़त से डर गयी है।…
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) March 23, 2023
اکھلیش نے یہ بھی لکھا کہ سیاسی چیلنج پارلیامنٹ کی رکنیت کے اغوا سے ختم نہیں ہوتا۔ سب سے بڑے آندولن( تحریک) پارلیامنٹ نہیں ؛سڑکوں پر لڑ کر جیت گئے ہیں۔ جس نے ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے، دراصل انہیں یہ اپنے ان لوگوں پر کرنا چاہیے جو اپنے ملک کو دھوکہ دے کر بیرون ملک فرار ہو گئے ، جس کی وجہ سے ان کی نام اور وقار کو نقصان پہنچا ہے۔
संसद की सदस्यता के अपहरण से राजनीतिक चुनौती ख़त्म नहीं हो जाती। सबसे बड़े आंदोलन संसद नहीं; सड़क पर लड़कर जीते गये हैं।
जिन महोदय ने मानहानि का दावा किया है दरअसल ये उन्हें अपने उन लोगों पर करना चाहिए जो अपने देश को धोखा देकर विदेश भाग गये, जिससे उनके नाम-मान को हानि पहुँची है।
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) March 24, 2023
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے راہل گاندھی کے خلاف اقدام کو ملک کی ترقی پسند جمہوری قوتوں پر حملہ قرار دیا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا، کارروائی کا یہ دھمکی آمیز طریقہ یہ پیغام دیتا ہے کہ قومی سیاسی جماعت کے رہنما اور رکن پارلیامنٹ کو بھی اپنی اظہار رائے کا جمہوری حق نہیں ہے۔
اسٹالن نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو ملنے والی حمایت سے بی جے پی بوکھلا گئی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی قیادت راہل گاندھی سے کس حد تک خوفزدہ ہے۔ مرکز پارلیامنٹ میں ان کی طرف سے اٹھائے گئے ایشوز کا جواب دینے سے قاصر ہے۔ انہوں نے انہیں اس خوف سے نااہل قرار دیا کہ پارلیامنٹ میں ان کی مسلسل موجودگی بی جے پی کے لیے سیاسی بحران پیدا کر دے گی۔
راشٹریہ جنتا دل کے رہنما منوج جھا نے ٹوئٹر پر لکھا، ہیش ٹیگ تازہ میڈیکل اپڈیٹ: جمہوریت کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔آر آئی پی
بی جے پی لیڈر دھرمیندر پردھان اور انوراگ ٹھاکر کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا، یہ ستم ظریقی ہے کہ یہ ایک جنٹلمین کی طرف سے آیا ہے جنہوں نے کہا تھا، گولی ماروسا٭٭٭ کو۔یہ ‘جمہوریت کی صحت’ کے بارے میں ایک رپورٹ کارڈ ہے۔ جئے ہند۔
Ironically it comes from a GENTLEMAN who went on to say..Goli Maro Salo Ko…(गोली मारो सालों को ..)..this is a report card about 'Health of Democracy'….Jai Hind https://t.co/pRuzopxSpo
— Manoj Kumar Jha (@manojkjhadu) March 24, 2023
اس اقدام کو’جمہوریت پر پرتشدد حملہ’ قرار دیتے ہوئے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ راہل گاندھی کو نااہل قرار دینے کا ‘جلد بازی’ کا فیصلہ جمہوریت پر سنگھ پریوار کے حملے کا ‘تازہ ترین باب’ ہے۔ نیوز کلک کے مطابق، وجین نے ایک بیان میں کہا، اختلافات کو طاقت کے ذریعے دبانا ایک فاشسٹ طریقہ ہے۔
دی اسٹیٹس مین کے مطابق، پنجاب کے شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کو ‘من مانی’ قرار دیا اور کہا کہ یہ صحت مند جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے اور انصاف کے اصول کے خلاف ہے۔
پارٹی نے اس اقدام کو جلد بازی قرار دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس لیڈر کو عدالتی حکم کے خلاف اپیل کرنے کے لیے مناسب وقت دیا جانا چاہیے تھا اور لوک سبھا اسپیکر کو اس طرح سے راہل گاندھی کو نااہل ٹھہرانے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کرنے بچنا چاہیے تھا۔
پارٹی نے کہا، اس سے لگتا ہے کہ مرکزی حکومت متعصبانہ اور آمرانہ انداز میں کام کر رہی ہے۔
واضح ہوکہ 23 مارچ کو گجرات میں سورت کی ایک عدالت نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو ان کے مبینہ ‘مودی سر نیم’ کے ریمارکس پر ان کے خلاف دائر کیے گئے 2019 کے ایک مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔
تاہم، اس کے فوراً بعد، عدالت نے راہل گاندھی کو 15000 روپے کے مچلکے پر ضمانت دی اور انہیں اپیل کرنے کی اجازت دینے کے لیے سزا پر 30 دن کے لیے روک لگا دی۔
بتادیں کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی ایم ایل اے اور گجرات کے سابق وزیر پرنیش مودی نے 13 اپریل 2019 کو مقدمہ درج کرایا تھا۔ انہوں نے کرناٹک کے کولار میں لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک ریلی میں راہل کی جانب سے مودی سر نیم والوں کے تعلق سے کیے گئے تبصرے کے سلسلے میں شکایت کی تھی۔
مبینہ طور پر راہل گاندھی نے ریلی کے دوران کہا تھا، سبھی چور ، چاہے وہ نیرو مودی ہوں، للت مودی ہوں یا نریندر مودی، ان کے نام میں مودی کیوں ہے؟ اگر ہم تھوڑا اور تلاش کریں گے تو ایسے اور بھی مودی سامنے آئیں گے۔
قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد 24 مارچ کو راہل گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وایناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کو 23 مارچ 2023 سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کو انگریزی میں پڑھنے کے لیےیہاں کلک کریں۔