حادثہ نوئیڈا کے سیکٹر 107 کے سلار پور میں ہوا۔ سیور کی کھدائی کرتے وقت پاس کے نالا کا پانی گڑھے میں بھر گیا، جس میں ڈوبنے سے مزدوروں کی موت ہو گئی۔ چھ گھنٹوں کی مشقت کے بعد این ڈی آر ایف کی غوطہ خور ٹیم نے لاشوں کو نکالا۔
(علامتی فوٹو : پی ٹی آئی)
نئی دہلی: سیور صفائی کے دوران حادثوں میں صفائی ملازمین کی اموات کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ جمعرات کی رات کو نوئیڈا کے سلار پور میں سیور صفائی کے دوران دو مزدوروں کی موت ہو گئی۔
پتریکا کی خبر کے مطابق نوئیڈا سیکٹر 107 واقع سلار پور میں جمعرات دیر رات سیور کی کھدائی کرتے وقت پاس میں بہہ رہے نالا کا پانی بھرنے سے دو مزدوروں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ دونوں کی لاش پانی کے ساتھ نکلی مٹی سے دب گئی تھی۔اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نےموقع پر پہنچکر مزدوروں کو نکالنے کی کوشش کی تھی، لیکن لاش نہیں نکال پائے۔ بعد میں این ڈی آر ایف کی ٹیم کو غازی آباد سے بلایا گیا۔
این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق حادثہ کی اطلاع ملتے ہی رات پونے دو بجے کے قریب این ڈی آر ایف کی غوطہ خور ٹیم، انسپکٹر جتیندر یادو کی قیادت میں غازی آباد سے پہنچی اور سرچ اینڈ ریسکیو کام شروع کیا۔کافی مشقت کے بعد صبح ساڑھے چھ بجے پہلی اور ساڑھے سات بجے دوسری لاش کو ری کور کیا گیا۔ این ڈی آر ایف کی غوطہ خور ٹیم نے جمعہ کی صبح لاشوں کو نکالکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔مرنے والوں کی پہچان حامد اور اسلم کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں مزدور بنیادی طور پر بدایوں کے رہنے والے تھے اور یہاں جہانگیرپوری میں کرایے کے مکان میں رہتے تھے۔
دونوں نوئیڈا اتھارٹی میں ٹھیکہ ملازم تھے، جو ایک ٹھیکے دار کے تحت سلار پور گاؤں میں اتھارٹی کے ذریعے کرائے جا رہے سیور لائن کی کھدائی کا کام کر رہے تھے۔وہاں کئی ملازم دن رات کام کر رہے تھے۔ سیور لائن ڈالنے کے لئے تقریباً 15سے20 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا۔جمعرات رات 9 بجے کے قریب بغل میں بہہ رہی سیور لائن پھٹ گئی اور گڑھے میں بڑی مقدار میں پانی آ گیا، جس کی چپیٹ میں حامد اور اسلم آ گئے۔
غور طلب ہے کہ سیور صفائی کے دوران حادثے میں مزدوروں کی تکلیف دہ اموات کی خبریں لگاتار آتی رہتی ہیں۔ گزشتہ 15 اپریل کو دہلی سے سٹے گڑگاؤں کے نرسنگھ پور میں ایک
آٹوموبائل کمپنی میں سیپٹک ٹینک صاف کرنے کے دوران دو صفائی ملازم کی موت ہو گئی تھی۔اس سے پہلے جنوری مہینے میں شمالی دہلی کے
تمار پور میں سیور لائن صاف کرنے گئے ایک صفائی ملازم کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی تھی۔