سپریم کورٹ کی سینئر وکیل اندرا جئے سنگھ کی اس اپیل پر نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا کہ پورا ملک چاہتا ہے کہ مجرموں کو پھانسی ہو۔ ایسے لوگوں کی وجہ سے ریپ متاثرہ کو انصاف نہیں ملتا۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ کی سینئر وکیل اندرا جئے سنگھ نے دہلی گینگ ریپ متاثرہ نربھیا کی ماں سے اپیل کی ہے کہ وہ 2012 میں نربھیا سے گینگ ریپ اورقتل کے مجرموں کو معاف کر دیں اور ان کے لیے موت کی سزا نہ مانگیں۔اندرا جئے سنگھ نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘میں آشا دیوی کا درد پوری طرح سے سمجھ سکتی ہوں۔ مگر میں ان سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سونیا گاندھی کی پیروی کریں، جنہوں نے نلنی(سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کی مجرم)کو معاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کے لیے موت کی سزا نہیں چاہتی۔ ہم سبھی آپ کے ساتھ ہیں، لیکن موت کی سزا کے خلاف ہیں۔’
While I fully identify with the pain of Asha Devi I urge her to follow the example of Sonia Gandhi who forgave Nalini and said she didn’t not want the death penalty for her . We are with you but against death penalty. https://t.co/VkWNIbiaJp
— Indira Jaising (@IJaising) January 17, 2020
نلنی1991 میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی بم دھماکے میں ہوئی موت کی سازش میں شامل ہونے کی مجرم ہے۔ انہیں موت کی سزا دی گئی تھی، جس کو بعد میں سونیا گاندھی نے معاف کر دیا تھا۔انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق، نربھیا کی ماں نے اندرا جئے سنگھ کے بیان پرسخت ردعمل دیا اور کہا کہ برا کام کرنے والوں کی حمایت کی وجہ سے ہی ریپ کے معاملے بند نہیں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ‘اس طرح کا مشورہ دینے والی اندرا جئے سنگھ کون ہے؟ پورا ملک چاہتا ہے کہ مجرموں کو پھانسی ہو۔ اس طرح کے لوگوں کی وجہ سے ریپ متاثرہ کو انصاف نہیں ملتا۔یقین نہیں ہوتا کہ انہوں نے اس طرح کامشورہ دیا۔ میں سپریم کورٹ میں ان سے کئی سالوں تک ملی۔ انہوں نے ایک بار بھی میرے بارے میں نہیں سوچا اور آج وہ مجرموں کے لیے بول رہی ہیں۔ ایسے لوگ مجرموں کی حمایت کرکے زندگی چلاتے ہیں، اس لئے ریپ کے واقعات بند نہیں ہو رہے۔’
Asha Devi: Can't believe how Indira Jaising even dared to suggest such this. I met her many times over the years in Supreme Court,not once she asked for my wellbeing& today she is speaking for convicts.Such ppl earn livelihood by supporting rapists,hence rape incidents don't stop https://t.co/Gjf02l9LT4 pic.twitter.com/Rl3sMbppl5
— ANI (@ANI) January 18, 2020
اس سے پہلے جمعہ کو آشا دیوی نے دہلی کورٹ کے ذریعےنربھیا کے مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ کی تاریخ آگے بڑھائے جانے کے معاملے میں ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ 2012 میں وومین سیفٹی کے نعرے لگاکر ریلیاں کر رہے تھے، وہی لوگ آج سیاسی فائدے کے لیے مجرموں کو سزا دلوانے کے معاملے میں دیری کر رہے ہیں۔
بتا دیں کہ دہلی کی ایک عدالت نے نربھیا گینگ ریپ اورقتل معاملےکے چاروں مجرموں کے لیے جمعہ کو نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا۔ اب چاروں مجرموں کو ایک فروری کو صبح چھ بجے پھانسی دی جائےگی۔سال 2012 میں 16 دسمبر کی رات راجدھانی دہلی میں23 سالہ پیرامیڈیکل اسٹوڈنٹ سے ایک چلتی بس میں چھ لوگوں نے گینگ ریپ کرنے کے ساتھ اس کو بے رحمی سے زدوکوب کیا تھا۔ 29 دسمبر 2012 کو سنگاپور کے ایک ہاسپٹل میں علاج کے دوران متاثرہ کی موت ہو گئی تھی۔