یہ پوچھے جانے پر کہ کیا گوڈسے راشٹر بھکت تھے، بی جے پی ایم ایل اےنے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے والادہشت گرد ہوتا ہے۔
نئی دہلی: مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے پر بی جے پی رکن پارلیامان پر گیہ ٹھاکر کے تبصرے کے بعد اب انہی کی پارٹی کے ایم ایل اے نے متنازعہ بیان دیا ہے۔ بلیا سے بی جے پی ایم ایل اے سریندر سنگھ نےجمعرات کو کہا کہ ناتھورام گوڈسے سے مہاتما گاندھی کا قتل کرنے کی ‘بھول’ ضرور ہوئی لیکن وہ دہشت گرد نہیں تھے۔اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے سنگھ نے مزید کہا، ‘گوڈسے سے راشٹرپتا مہاتما گاندھی کا قتل کرنے کی بھول ہوئی ہے لیکن وہ دہشت گردنہیں تھے۔’
اترپردیش کے بلیا ضلع کے بیریا حلقہ سے ایم ایل اے سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران دعویٰ کیا کہ گوڈسے دہشت گرد نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے والادہشت گرد ہوتا ہے۔ گوڈسے دہشت گرد نہیں تھے۔ ‘گوڈسے سے بھول ہوئی ہے، ان کو راشٹربھکت راشٹرپتا مہاتما گاندھی کا قتل نہیں کرنا چاہیے تھا۔’
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا گوڈسے راشٹر بھکت تھے، انہوں نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔
واضح ہو کہ بدھ کو لوک سبھا میں ایس پی جی (ترمیم ) بل پر ہو رہی بحث میں ڈی ایم کے ایم پی اے راجہ ناتھورام گوڈسے کے ایک بیان کا حوالہ دے رہے تھے، جب بھوپال سے بی جے پی ایم پی پر گیہ ٹھاکر نےانہیں ٹوکتے ہوئے کہاکہ آپ ایک دیش بھکت کی مثال نہیں دے سکتے۔اپوزیشن ممبروں نے ٹھاکر کے اس بیان کی مخالفت کی تھی اور لوک سبھا چیئر مین نے کہا تھا کہ اس بارے میں صرف اے راجہ کا بیان ریکارڈ میں جائےگا۔جمعرات کو جے پی نڈا کے ساتھ موجودپارلیامانی امور کے وزیر پرہلادجوشی نے بھی کہا،‘ہماری رائے اس موضوع پرصاف ہے اور ہم ان کے (ٹھاکر)بیان کی مذمت کرتے ہے اور ایسے نظریات کی حمایت نہیں کرتے۔’
وہیں، جمعرات کوپر گیہ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ان کا تبصرہ ادھم سنگھ کو لے کر کیا گیا تھا۔ انہوں نےسوشل میڈیا پر لکھا، ‘کبھی 2 جھوٹ کا بونڈراتنا گہرا ہوتا ہے کہ دن میں بھی رات لگنے لگتی ہے، لیکن سورج اپنی روشنی نہیں کھوتا۔ پل بھر کے بونڈرمیں لوگ فریب میں مبتلا نہ ہوں، سورج کی روشنی ابدی ہے۔ سچ یہی ہے کہ کل میں نے ادھم سنگھ جی کی بے عزتی برداشت نہیں کی بس۔’حالانکہ اس سے پہلے بدھ کی شام ڈی ایم کے ایم پی اے راجہ نے کہا تھا کہ ان کے گوڈسے کا ذکر کرنے پر ہی پر گیہ ٹھاکر نے متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔
دریں اثنابی جے پی نے لوک سبھا میں اپنی رکن پارلیامان پر گیہ ٹھاکر کے متنازعہ بیان کی مذمت کی اور کہا کہ انہیں دفاعی امورکی پارلیامانی کمیٹی سےہٹایا جائےگا۔بی جے پی کے کارگزار صدر جےپی نڈا نے صحافیوں سے کہا، ‘بی جے پی لوک سبھا ایم پی پر گیہ ٹھاکر کے بیان کی مذمت کرتی ہے، پارٹی ایسے بیانات کی حمایت نہیں کرتی۔نڈانے آگے کہا، ‘ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ انہیں دفاعی امور کی پارلیامانی کمیٹی سے ہٹایا جائےگا۔ ساتھ ہی پارلیامنٹ کے اس سیشن کے دوران وہ بی جے پی پارلیامنٹری پارٹی کی میٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ ہم اس بارے میں بالکل صاف ہیں کہ ان کا بیان قابل مذمت ہے اور ہم اس نظریے کی حمایت نہیں کرتے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)