بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے کہا، ایسا نہیں ہے کہ ہم لوگ مہاتما گاندھی کی چھٹی اولاد ہیں کہ ہم دیتے ہی جائیںگے اور پھر انتخاب میں شکست کھائیںگے۔ یہ جیت مسلمان کے بغیر بھی ہوگی، ان کے ساتھ بھی ہوگی۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر اور سلطان پور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار مینکا گاندھی نے مسلمانوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کو ووٹ نہیں دیںگے تو ان کے لئے بھی مسلمانوں کا کام کرنا مشکل ہوگا۔اس تقریر کا ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔ مینکا نے خطاب کے دوران بار بار اس بات پر زور دیا کہ یہ انتخاب وہ مسلمانوں کے بغیر بھی جیت لیں گی لیکن اگر اس کے بعد مسلمانوں کو ان کی ضرورت پڑی تو ان کا رویہ بھی ایسا ہوگا۔
مینکا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا، ‘ لوگوں کی مدد اور پیار سے میں جیت تو رہی ہوں۔ لیکن اگر میری جیت مسلمانوں کے بغیر ہوگی تو مجھے بہت اچھا نہیں لگےگا۔ پھر دل کھٹا ہو جاتا ہے اور جب مسلمان کسی کام کے لئے آتے ہیں تو پھر میں سوچتی ہوں کہ نہیں رہنے ہی دو، کیا فرق پڑتا ہے، آخر نوکری ایک سودے بازی ہی ہوتی ہے۔ ‘
انھوں نے آگے کہا، ‘ ایسا نہیں ہے کہ ہم لوگ مہاتما گاندھی کی چھٹی اولاد ہیں کہ ہم دیتے ہی جائیںگے، دیتے ہی جائیںگے اور پھر انتخاب میں شکست کھائیںگے۔ یہ آپ کو سمجھنا پڑےگا کیونکہ یہ جیت آپ کے بنا بھی ہوگی آپ کے ساتھ بھی ہوگی۔ یہ بات آپ کو ہرجگہ پھیلانی پڑےگی۔ جب میں خود دوستی کا ہاتھ لےکر آئی ہوں۔ ‘
مینکا نے آگے کہا، ‘ آپ پیلی بھیت میں فون کرکے پوچھ لیں کہ مینکا گاندھی وہاں کیسی تھیں۔ اگر آپ کو لگے کہ کہیں بھی ہم سے گستاخی ہو گئی ہے تو ہمیں ووٹ مت دینا لیکن اگر آپ کو لگے کہ ہم کھلےدل سے آئے ہیں اور اب آپ کو کل میری ضرورت پڑےگی تو ہمیں ووٹ کرنا۔ انتخاب تو میں پارکر چکی ہوں، اب آپ کو میری ضرورت پڑےگی اور اب آپ کو اس ضرورت کے لئے بنیاد ڈالنا ہے تو یہ وقت ہے… جب آپ کے پولنگ بوتھ کا نتیجہ نکلےگا اور 50 یا 100 ووٹ نکلیں گے تو اس کے بعد آپ کام کے لئے آؤگے تو وہی ہوگا۔ ‘
Women and Child Minister #ManekaGandhi on camera says:
“I am going to win for sure. If Muslims won’t vote for me and then come to ask for work, I will have to think, what’s the use of giving them jobs.”#LokSabhaElections2019 @ECISVEEP pic.twitter.com/BHG5kwjwmQ
— Khabar Bar (@Khabar_Bar) April 12, 2019
مینکا گاندھی اس ویڈیو میں ایک ہاتھ دے اور دوسرے ہاتھ لے والی بات کہتی نظر آ رہی ہیں۔مینکا گاندھی پیلی بھیت سے بی جے پی رکن پارلیامان ہیں، اور انہوں نے 10 دن پہلے سلطان پور سیٹ سے انتخابی تشہیر شروع کی تھی۔ بی جے پی نے اس لوک سبھا انتخاب میں مینکا گاندھی اور ورون گاندھی کی سیٹیں آپس میں بدل دی ہے۔
مینکا جہاں سلطان پور سے میدان میں ہیں، وہیں ورون گاندھی اس بار پیلی بھیت سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔مینکا گاندھی پیلی بھیت سے 6 بار ایم پی رہ چکی ہیں۔