دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی سستی بجلی شرحوں کا فائدہ کرایہ داروں کو نہیں مل رہا تھا،لیکن اب وہ 3000 روپے کی سکیورٹی منی جمع کر کے پری پیڈ میٹر لگوا سکیں گے اور اس کے لیے مکان مالک سے کسی طریقہ کی این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نئی دہلی : عام آدمی پارٹی (عآپ)حکومت نے بدھ کو دہلی میں کرایہ دار کے طور پر رہنے والے لوگوں کے لیے نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے،جس کے تحت کرایہ دار بھی بجلی سبسڈی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ‘مکھیہ منتری کرایہ دار بجلی میٹر یوجنا’ کاا علان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کرایہ دار وں کو دہلی حکومت کی بجلی سبسڈی اسکیم کا فائدہ نہیں ملتا تھا،جس کے تحت 200 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے پر کوئی بل نہیں دینا پڑتا ہے۔
Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal: Government has come up with a scheme for tenants 'Mukhyamantri Kirayedaar Bijli Meter Yojna' under which prepaid meters will be installed at rented accommodations, this is applicable for domestic use only. pic.twitter.com/S5btM0rHtD
— ANI (@ANI) September 25, 2019
کیجریوال نے نامہ نگاروں سے کہا،دہلی میں کرایہ داروں کی یہ ایک پرانی مانگ ہے،کرایے دار3000 روپے کی سکیورٹی منی جمع کر کے پری پیڈ میٹر لگوا سکیں گے۔نئی اسکیم کےتحت کرایہ داروں کو یہ خدمات حاصل کرنے کے لیے کرایہ نامہ یا کرایہ داری کی رسید اور وہ جہاں رہ رہے ہیں،وہاں کی رہائشی سند جمع کرنی ہو گی۔’وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا،’آج دہلی میں سب سے سستی اور 24 گھنٹے بجلی مل رہی ہے،لیکن یہاں رہ رہے کرایہ دارو ں کو اس کا فائدہ نہیں مل پا رہا ہے۔کئی جگہ کرایہ داروں کو مکان مالکوں کو بجلی کی مہنگی شرحیں چکانی پڑ رہی ہے۔ابھی تک قانون میں تھا کہ کرایہ دار کو میٹر لینے کے لیے مکان مالک سے اجازت لینی ہوتی تھی،لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔’
"पहले किराएदारों को बिजली मीटर लगाने के लिए मकान मालिक से NOC लेना पड़ता था, लेकिन अब 'मुख्यमंत्री किराएदार बिजली मीटर योजना' के तहत वह pre-paid मीटर की home delivery करवा सकते हैं"- @ArvindKejriwal pic.twitter.com/Ti16XVOfoR
— AAP (@AamAadmiParty) September 25, 2019
اس اسکیم کا فائدہ لینےکے لیے کرایہ دار کو اپنے نام پر بجلی میٹر لگوانے کے لیے دو دستاویز ،کرایے کی رسید اور اس پتے کاتصدیق نامہ دینا ہوگا۔اس کےلیے اسے مکان مالک سے کسی طرح کی این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ کیجریوال نے یہ بھی بتایا کہ اس اسکیم کے تحت کرایہ دار(بی ایس ای ایس یمنا کا نمبر) 19122،(بی ایس ای ایس راجدھانی کا نمبر19123)،(ٹاٹا کا نمبر 19124 )ان تین نمبروں پر فون کر کے بجلی کمپنیوں سے پری پیڈ میٹر منگوا سکتے ہیں۔دہلی حکومت اور بجلی کمپنیاں ان پری پیڈ میٹر کی ہوم ڈلیوری کریں گی۔اس سہولت کے لیے فیس بھی دینی ہوگی،جس میں 3000 روپے سکیورٹی اور 3000 روپے لائن کا خرچ شامل ہے۔
( خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ سے ساتھ)