دریں اثنا بیگوسرائے میں ہی ایک دوسرے معاملے میں ایک نوجوان جوڑے کو کچھ لڑکوں نے لاٹھی ڈنڈے سے پیٹا اور ان کو بھدی گالیاں دیں ۔خبر کے مطابق اس معاملے میں لڑکی کے ساتھ ریپ کی بھی کوشش کی گئی ۔
نئی دہلی : بہار کے بیگو سرائے میں ایک پھیری والے کو صرف اس لیے گولی مار دی گئی کہ وہ مسلمان تھا۔ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق، واقعہ چیریا بیریار پور تھانہ حلقہ کے کوبھی گاؤں کا ہے۔زخمی نے بتایا کہ وہ گاؤں میں بائیک سے پھیری کر رہا تھا کہ اسی وقت شراب کےنشے میں راجیو یادو نامی ایک شخص نے رو ک کر اس کا نام پوچھا اور جب اس نے اپنا نام بتایا تو اس نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں کیا کر رہا ہے ، اس کو تو پاکستان جانا چاہیے۔پھیری والے نے بتایا کہ ، مجھ سے اس نے نام پوچھا تو ہم نام بتائے قاسم ۔ تو انہوں نے کہا تمہیں تو پاکستان میں رہنا چاہیے اور اسی بات پر گولی ماردیا، وہ شراب پیا ہوا تھا ۔
دی ہندو کے مطابق، پولیس نے کہا کہ ، ضلع کے مقامی چیریا-بیریارپور پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن ابھی تک ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی ۔ معاملے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے زخمی نوجوان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر چل رہا ہے۔خبر کے مطابق، قاسم کھنجہانپور پنچایت کے وارڈ نمبر 11 کے رہنے والے اگانو میاں کے بیٹے ہیں ۔ ان کو مبینہ طور پر گاؤں کے ہی راجیو کمار نے اتوار کی صبح چیریا-بیریار پور اسٹیشن کے تحت آنے والے کنبھی گاؤں میں گولی ماری ۔ ڈٹرجنٹ بیچنے کا کام کرنے والے قاسم اپنے کاروبار کے سلسلے میں کنبھی گاؤں گئے ہوئے تھے ۔
قاسم نے بتایا کہ راجیو اپنے ہاتھ پستول لہرا رہاتھا اس کی وجہ سے کوئی اس کو بچانے نہیں آیا۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ گولی لگنے کے باوجود وہ دوڑ کر مقامی سر پنچ کے پاس گئے لیکن انہوں نے بھی کوئی مدد نہیں کی ۔ بعد میں اس کو نازک حالت میں صدر ہاسپٹل پہنچایا گیا ۔
बेगूसराय में एक मुस्लिम फेरीवाले को पाकिस्तान जाने की बात कहते हुए गोली मार दी गई। इस तरह के अपराधों को बढ़ावा देने के लिए ऐसे तमाम नेता व उनके राग दरबारी दोषी हैं जो दिन-रात सियासी फ़ायदों के लिए नफ़रत फैलाते हैं। अपराधियों को सज़ा दिलाने तक हम चैन से नहीं बैठेंगे।
— Kanhaiya Kumar (@kanhaiyakumar) May 26, 2019
اس معاملے کی مذمت کرتے ہوئے کنہیا کمار نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ، بیگوسرائے میں ایک مسلم پھیری والے کو پاکستان جانے کی بات کہتے ہوئے گولی ماردی گئی ۔ اس طرح کے جرائم کو بڑھاوا دینے کے لیے ایسے تمام رہنما اور ان کے راگ درباری قصور وار ہیں جو دن رات سیاسی فائدے کے لیے نفرت پھیلاتے ہیں ۔ مجرموں کو سزا دلانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
دریں اثنا بیگوسرائے میں ایک نوجوان جوڑے کو کچھ لڑکوں نے لاٹھی ڈنڈے سے پیٹا اور ان کو بھدی گالیاں دیں ۔جن ستا کی ایک خبر کے مطابق ، ان لڑکوں نے لڑکی کے ساتھ ریپ کی بھی کوشش کی ۔
اس معاملے کاایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں کچھ لڑکے لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اس دوران لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے کی بھی کوشش کی گئی اور جب اس نوجوان جوڑ ے نے ان کو روکنے کی کوشش کی لڑکوں نے ان کو بھدی گالیا ں دیں ۔یہ معاملہ بیرپور تھانہ حلقہ کے جگدر گاؤں کا بتایا جارہا ہے ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آگئی ہے اور بدمعاشوں کی فوراً گرفتاری کے حکم دیے گئے ہیں ۔