ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ جان بوجھ کر منصوبہ بند طریقے سے اور دھوکے سےویڈیو بنایا گیا اور اس کو وائرل کرتے ہوئے سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کی گئی ہے۔
نئی دہلی:اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں مڈ ڈے میل میں بچوں کو نمک روٹی کھلائے جانے کا ویڈیو بنانے والے صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔دینک جاگرن کی رپورٹ کے مطابق،مرزاپور کے بلاک ایجوکیشن آفیسر پریم شنکر رام کے ذریعے تھانے میں تحریر دے کر الزام لگایا گیا ہے کہ یہ جان بوجھ کر ،منصوبہ بند طریقے سے اور دھوکہ سےویڈیو بنایا گیا اور اس کو وائرل کرتے ہوئے سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کی گئی ہے۔
پولیس نے ڈی ایم انوراگ پٹیل کی ہدایت کی بنیاد پر مقامی اخبار’جن سندیش ٹائمس’کے صحافی پون جیسوال، گرام پردھان راج کمار پال اور ایک نا معلوم کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔
This is what DM Anurag Patel had said a day after the story broke out. He had himself corroborated all allegations and took action against school staff. And suddenly this U-turn to prosecute the journalist alleging conspiracy. pic.twitter.com/g85O0YOlHF
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) September 1, 2019
ایف آئی آر کے مطابق،گاؤں کے پردھان راج کمار پال کے ایک ساتھی اور صحافی پون جیسوال نے مل کر نمک روٹی کھاتے بچوں کا ویڈیو بنا کر اس مبینہ سازش کو انجام دیا۔ ان لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 120 بی، 186، 193 اور 420 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ 23 اگست کو مرزاپور کے ایک سرکاری اسکول میں بچوں کو نمک روٹی کھلائے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
#Mirzapur के एक स्कूल में बच्चों को मिड-डे-मील में नमक रोटी दी जा रही है।
ये उत्तर प्रदेश भाजपा सरकार की व्यवस्था का असल हाल है।
जहाँ सरकारी सुविधाओं की दिन-ब-दिन दुर्गति की जा रही है। बच्चों के साथ हुआ ये व्यवहार बेहद निंदनीय है। pic.twitter.com/FMD5cYE5Jn— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) August 23, 2019
کلاس ایک سے 8 ویں تک کی پڑھائی کرنے والے تقریباً 100 اسٹوڈنٹس کو مڈ ڈے میل کے طور پر روٹی اور نمک بانٹا گیا۔ ویڈیو میں بچے اسکول کے بر آمدے میں فرش پر بیٹھے ہیں اور وہ نمک کے ساتھ روٹیاں کھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔