اتر پردیش: میرٹھ میں سبھارتی یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ کا پیٹ پیٹ‌کر قتل

پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ سنجے گوتم سبھارتی یونیورسٹی میں سائنس ڈپارٹمنٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ تھے۔یونیورسٹی سے گھر لوٹنے کے دوران تین بائیک سے آئے 9 بدمعاشوں نے ان کو گھیر لیا اور پھر مبینہ طور پر پیٹ پیٹ‌کر ان کا قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ سنجے گوتم سبھارتی یونیورسٹی میں سائنس ڈپارٹمنٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ تھے۔یونیورسٹی سے گھر لوٹنے کے دوران تین بائیک سے آئے 9 بدمعاشوں نے ان کو گھیر لیا اور پھر مبینہ طور پر پیٹ پیٹ‌کر ان کا قتل کر دیا۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

(فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی: اتر پردیش کے میرٹھ ضلع میں باغپت روڈ پر بدمعاشوں  نے گزشتہ سنیچر کو سبھارتی یونیورسٹی کے آفس سپرنٹنڈنٹ کی  مبینہ طور پر پیٹ پیٹ‌کر جان لے لی۔ایریا پولیس افسر سی ترپاٹھی نے گواہوں کے بیان کی بنیاد پر بتایا کہ برہم پوری تھانہ حلقے کےباشندہ سنجے گوتم (45) سبھارتی یونیورسٹی میں سائنس ڈپارٹمنٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ تھے۔ شام تقریباً پانچ بجے سنجے یونیورسٹی سے گھر لوٹ رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ باغپت روڈ واقع سیمنٹ گودام کے پاس تین بائیک سے آئے 9 بدمعاشوں نے ان کو گھیر لیا۔ بدمعاشوں نے پہلے ان کو گولی مارنے کی کوشش کی۔ لیکن گولی نہیں چلی۔ سنجے اپنے ہیلمیٹ سے بدمعاشوں پر وار کرکے بھاگنے لگے۔ لیکن بدمعاشوں نے ان کو پکڑ لیا اور پھر مبینہ طور پر پیٹ-پیٹ‌کر ان کی  جان لے لی۔

اس دوران سنجےنے بچاؤ بچاؤ کا شور مچایا اور شور سن‌کر 20-25 لوگ وہاں پر پہنچ گئے۔ حالانکہ، تبھی تینوں بدمعاشوں کے دیگر دوست دو اور بائیک سے وہاں پر پہنچ گئے اور انہوں نے لوگوں کو دھمکی دی جس کے بعد وہ تماش بین  بنے پورے معاملہ کو  دیکھتے رہے۔معاملہ  کو انجام دےکر ملزم وہاں  سے فرار ہو گئے۔ حملہ آوروں کے جانے کے بعد سنگین حالت میں سنجے گوتم کو ہاسپٹل میں داخل  کرایا گیا جہاں کچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے ان کی موت کا اعلان کر دیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج‌کر ملزمین  کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس معاملے  میں اب تک کوئی تحریر نہیں دی گئی ہے۔

ایس پی سٹی اکھلیش نارائن سنگھ نے بتایا کہ معاملے سے متعلق کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ جلدہی ملزمین  کا پتہ لگاکر اس معاملے کا انکشاف کیا جائے‌گا اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے‌گی۔امر اجالا کے مطابق، پولیس کا دعویٰ ہے کہ دو بدمعاشوں کی پہچان ہوئی ہے، جس میں ایک بدمعاش ٹرینر ہے، جوکہ سبھارتی یونیورسٹی میں ہی کام کرتا ہے۔ بدمعاش سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئے ہیں۔ فوٹیج کی بنیاد پر پولیس کہتی ہے کہ بدمعاش یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ جیسے لگ رہے ہیں۔ پولیس فوٹیج لےکر سبھارتی یونیورسٹی بھی گئی، جس میں بدمعاشوں کی پہچان کرائی گئی۔

ایس ایس پی اجئے ساہنی نے بتایا کہ دو بدمعاشوں کی پہچان ہو گئی ہے۔ ان کی تلاش میں پولیس دبش دینے میں لگی ہے، واردات کے بعد بدمعاش الگ الگ جگہوں پر بھاگے ہیں۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)