بنگلور ایئر شو: مشق کے دوران 2 ایئر کرافٹ ہوئے کریش، 1 پائلیٹ کی موت

07:29 PM Feb 19, 2019 | دی وائر اسٹاف

فی الحال حادثے کے پیچھے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن یہ کہا جا رہا ہے کہ دونوں طیارے  کے آپس میں ٹکر انے کے دوران یہ حادثہ ہوا۔

علامتی تصویر: پی ٹی آئی

نئی دہلی: کرناٹک کی راجدھانی بنگلور میں منگل کو ایئر شو کی  مشق کے دوران 2 ایئر کرافٹ کریش ہو گئے۔ حادثے میں ایک پائلیٹ کی موت ہو گئی ہے جبکہ دو لوگوں کو  صحیح سلامت باہر نکال لیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق؛ حادثے کے بعد دونوں ہوائی جہاز میں آگ لگ گئی ۔ غور طلب ہے کہ بنگلور کے یلانہکا ایئر بیس میں بدھ سے ایئر شو(AeroIndia2019) کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو 24 فروری تک چلے گا۔ اس سے پہلے مشق کے دوران یہ   حادثہ ہو ا،جب دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

ایئر شو کے انعقاد سے پہلے انڈین ایئر فورس کے ہوائی جہاز یہاں مظاہرے کی مشق کر رہے ہیں۔ مشق کے دوران دو سوریہ کرن ایئر کرافٹ اڑان بھرنے کے دوران کریش ہو گئے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس میں سے ایک پائلیٹ نے علاج کے دوران دم توڑ دیا جبکہ دیگر دو کا علاج جاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ اس وقت ہوا جب دونوں ایئر کرافٹ اڑان بھر رہے تھے۔ فائر سروسز کے ڈی جی پی ایم این ریڈی نے بتایا کہ حادثے میں ایک پائلیٹ کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ دو زخمی لوگوں لو علاج جاری ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق؛ ایئر کرافٹ کا ملبہ یلانہکا کے نئے شہر واقع ایسرو لے آؤٹ کے پاس گرا ہے۔

فی الحال حادثے کے پیچھے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن یہ کہا جا رہا ہے کہ دونوں طیارے  کے آپس میں ٹکر انے کے دوران یہ حادثہ ہوا۔ سوریہ کرن کو 1996 میں بنایا گیا تھا۔