ہالی وڈ کے مشہور اداکار ٹام ہینکس اور ان کی بیوی کورونا وائرس سے متاثر

ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن ان دنوں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا میں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔

ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ  ریٹا ولسن ان دنوں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا میں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔

ٹام ہیکنس اور ان کی بیوی ریٹا ولسن،فوٹو: رائٹرس

ٹام ہیکنس اور ان کی بیوی ریٹا ولسن،فوٹو: رائٹرس

نئی دہلی:  ہالی وڈ کے معروف اداکارٹام ہینکس اور ان کی بیوی  ریٹا ولسن کو رونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ٹام ہینکس نے ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔انہوں نے ٹوئٹ کر کےبتایا کہ ان دنوں وہ اور ان کی بیوی  ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود ہیں اور شروعاتی علامتوں  کے بعد انہوں نے چیک اپ کرایا، جس میں کو رونا وائرس کی تصدیق  ہوئی۔

وہ ٹوئٹ کرکے کہتے ہیں، ‘آسٹریلیا میں رہتے ہوئے ہی انہیں بخار ہو گیا اور کو رونا وائرس کی وجہ سے اب انہیں الگ کیا جائےگا، ساتھ ہی ان پر نگرانی بھی رکھی جائےگی۔’ٹام ہینکس نے کو رونا وائرس کے بارے  میں اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا، ‘ہم تھوڑا تھکا ہوا محسوس کر رہے تھے، ایسا لگ رہا تھا مانوزکام اور تھوڑا بدن  میں درد ہے۔ ریٹا کو تھوڑی ٹھنڈ لگ رہی تھی۔ تھوڑا بخار بھی تھا۔ چیزوں کو صحیح  طریقے سے نبھانے کے لیے، جیسا کہ ابھی دنیا میں ہر جگہ ضروری ہے، ہم نے کو رونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کرایا اور ٹیسٹ مثبت آیا۔ اب ہم کیا کر سکتے ہیں؟ طبی حکام  کے پروٹوکال کی  ہمیں پیروی  کرنی  ہی پڑےگی۔ ہمارا ٹیسٹ کیا جائےگا اور لوگوں کے صحت کے لیے اور ان کے تحفظ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہمیں الگ کیا جائےگا۔’

بتا دیں کہ اس سے پہلے برٹن کی وزیرصحت ندین ڈارس کے بھی کو رونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق  ہوئی تھی۔ڈارس نے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ ان کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ڈارس نے کہا تھا، ‘جیسے ہی انہیں اس کے بارے میں بتایا گیا انہوں نے احتیاط برتتے ہوئے خود کو سبھی سے الگ کر لیا ہے۔’

واضح  ہو کہ بدھ کی  دیر رات کو ڈبلیو ایچ او نے کو رونا وائرس کو وبا قراردیا تھا۔وہیں، مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہندوستان  میں کو رونا وائرس سے متاثر ہونے والوں  کی تعداد  بڑھ کر 73 ہو گئی ہے، ان میں غیر ملکی شہری  بھی شامل ہیں۔کو رونا وائرس سے دنیا بھر میں 4300 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں، 1.22 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔

چین کے وہان سے شروع ہوا یہ وائرس پوری دنیا میں تباہی مچا رہا ہے۔ چین کے بعد اب کو رونا وائرس کا قہر سب سے زیادہ اٹلی اور ایران میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔