دی وائر نے میٹا سے متعلق رپورٹس واپس لیں

اب تک کے جائزے میں سامنےآئے تضادات کے پیش نظر دی وائر اپنی میٹا کوریج میں شامل تکنیکی ٹیم کی جانب سے کی گئی پچھلی رپورٹنگ پربھی نظر ثانی کرے گا۔

اب تک کے جائزے میں سامنےآئے تضادات کے پیش نظر دی وائر  اپنی میٹا کوریج میں شامل تکنیکی ٹیم کی جانب سے کی گئی  پچھلی رپورٹنگ پربھی نظر ثانی کرے گا۔

The-Wire-Logo-e1645703118858

دی وائر کی جانب سے 23 اکتوبر 2022 کو جاری کیا گیا بیان

نئی دہلی: گزشتہ ہفتے کی شروعات میں دی وائر نے میٹا کی اپنی حالیہ کوریج،بالخصوص اس سے منسلک ذرائع اور مواد کا جائزہ لینے کی بات کہی تھی۔

ہماری تحقیقات،جو ابھی جاری ہے، ہمیں اب تک اُن ذرائع— ہماری رپورٹنگ ٹیم کے ایک رکن کے مطابق، جن کے ساتھ وہ طویل عرصے سے رابطے میں رہے ہیں–کی صداقت اور نیک نیتی کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرنے کی اجازت  نہیں دیتی، تاہم، رپورٹنگ کے لیے استعمال کیے گئے مواد میں کچھ تضادات سامنےآئے ہیں۔ ہمارے تفتیش کار مبینہ طور پر *****ایٹ دی ریٹ ایف بی ڈاٹ کام  سے بھیجے گئے ای میل اور اجول کمار (ایک میٹا رپورٹ میں مذکور تکنیکی ماہر، جنہوں نے ہمیں موصول ہونے والے نتائج میں سے ایک کی حمایت کی، لیکن جو اب اس طرح کاکوئی ای میل بھیجنے  کی واضح طور پر تردید کر رہے ہیں) سے ملے ای میل کی تصدیق کرنے  قاصر رہے ہیں۔ نتیجتاً، دی وائر کا ماننا ہے کہ ان رپورٹس کو واپس لینا مناسب ہوگا۔

ہم ابھی بھی پورے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں،جس میں  اس بات کا خدشہ بھی شامل  ہے کہ ایسا  جان بوجھ کر دی وائر کو  غلط معلومات یا  دھوکہ دینے کے ارادے سے کیا گیا تھا۔

ادارتی جائزے کے علاوہ، ادارتی رول  میں چوک  کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، تاکہ ذرائع  پر مبنی رپورٹنگ کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری پروٹوکول  لاگو کیے جا سکیں۔

اب تک کے جائزے میں سامنے آئے تضادات کی روشنی میں، دی وائر اپنی میٹا کوریج میں شامل تکنیکی ٹیم کی جانب سے کی گئی پچھلی رپورٹنگ پر بھی نظرثانی کرے گا، اور اس عمل کے مکمل ہونے تک ان رپورٹس کو بھی عوامی ڈومین سے  ہٹا دیا جائے گا۔

دی وائر کی اساس  اس کے قارئین اور ناظرین کا بھروسہ  ہے اور ہم اس کے لیے پر عزم ہیں۔

(انگریزی میں پڑھنے کے لیےیہاں کلک کریں۔)