بہار کے راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے ایودھیا میں بن رہے رام مندر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہندوستان میں شرپسندوں کے رام بچے ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ اس سے قبل جگدانند سنگھ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی کے دوران ہندوؤں کو نشانہ بناتے ہوئے متنازعہ تبصرے کیے تھے۔ یہ کوئی اتفاق نہیں بلکہ ووٹ بینک کے لیے ایک تجربہ ہے۔
نئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما جگدانند سنگھ نے رام مندر پر بیان دے کر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسے ‘نفرت کی سرزمین’ پر تعمیر کیا گیا ہے۔
جمعہ کو خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے بہار میں آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے حوالے سے بتایا، رام مندر کی تعمیر نفرت کی زمین پر ہو رہی ہے۔ رام کو ایک عالیشان محل میں قید نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ‘ہے رام’ میں یقین رکھنے والے لوگ ہیں، ‘جئے شری رام’ میں نہیں۔
#WATCH | Ram temple is being built on the land of hatred. Ram cannot be imprisoned in a magnificent palace…We are the people who believe in ‘Hey Ram' and not 'Jai Shri Ram': Jagdanand Singh, Bihar state president, Rashtriya Janata Dal (RJD) in Patna (06.01) pic.twitter.com/wC1SanBSQY
— ANI (@ANI) January 7, 2023
انہوں نے یہ بھی کہا، ‘اس ہندوستان میں اب شرپسندوں کے رام رہ گئے ہیں۔ اب لوگوں کے، غریبوں کے،جھونپڑی والوں کے ، تلسی کے رام، ایودھیا کے رام، صبری کا جوٹھا کھانے والے رام اب ہندوستان میں نہیں،بلکہ پتھروں کے اندر قید رام رہیں گے، باقی ہر جگہ سے رام غائب ہوگئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہندوستان کی سرزمین کو رام کی سرزمین اور کرشن کی سرزمین مانا جاتا تھا، اب سب ختم …’
انہوں نے کہا، ‘ہندوستان کے رام ہندوستان کےذرے ذرے میں رہیں گے، آر ایس ایس والوں کے رام جہاں جا بیٹھے۔’
انہوں نے کہا، ہندوستان رام کا نہیں رہے گا، صرف ایک مندر رام کا رہے گا، وہ پتھروں کے بیچ میں رہیں گے، اب وہ لوگوں کے دلوں میں نہیں رہیں گے۔
آر جے ڈی لیڈر کے ریمارکس پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے جوابی حملہ کیا ہے۔
بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا ہے، ‘رام جنم بھومی’ ‘کونفرت کی سرزمین’ ؛ رام مندر کو چار دیواری کہتے ہیں، شرپسندوں کے رام کہتے ہیں۔ اس سے قبل، انہوں نے پی ایف آئی پر پابندی کے دوران ہندوؤں کو نشانہ بناتے ہوئے متنازعہ تبصرے کیے تھے۔ یہ کوئی اتفاق نہیں بلکہ ووٹ بینک کے لیے ایک تجربہ ہے – حسین دلوئی سے لے کر جگدانند سنگھ تک۔
Labels Ram Janmabhoomi as “Nafrat Ki Zameen” ; Ram Mandir as “chaar diwari” ; says Unmadi (troublemakers) ke Ram
Earlier he had made controversial comments targeting Hindus during PFI ban
It is not a Sanyog but a votebank Prayog- from Hussain Dalwai to Jagdanand Singh 2/2 pic.twitter.com/5uNtUIlI5k
— Shehzad Jai Hind (@Shehzad_Ind) January 6, 2023
پونا والا نے ٹوئٹ کیا، ‘ہندوؤں کے عقیدے کو گالی دینا = آر جے ڈی-کانگریس کا سیکولرازم؟’
RJD Bihar Chief Jagdanand Singh makes shocking comment on Ram Mandir & Ram Janmabhoomi
Says: “अब राम कण-कण से निकलकर नफरत की जमीन पर बनी चार दीवारी में बैठ जाएंगे! इस देश में उन्मादी के राम बचे हैं गरीबों के राम नहीं”
Abusing Hindu Astha = secularism for RJD-Cong? 1/2 pic.twitter.com/pGzeRPD1Y6
— Shehzad Jai Hind (@Shehzad_Ind) January 6, 2023
غورطلب ہے کہ جولائی 2022 میں آر جے ڈی لیڈر نے شدت پسند تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا موازنہ راشٹریہ سویم سیوک سے کیا تھا، جس کی بی جے پی نے شدید مخالفت کی تھی۔