بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ آج ایک مضبوط اور فیصلہ لینے والی قیادت کی شروعات ہو گئی ہے اور جمہوری ملک تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں۔ مودی جی آج ایسے ہی ایک رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔
نئی دہلی: بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ عالمی سیاست میں تبدیلی کا دور چل رہا ہے کیونکہ یہ ‘ فیصلہ لینے والی قیادت ‘ کا زمانہ ہے، جس میں لوگوں کی بھلائی کے لئے کام شروع ہو سکا ہے اور ہندوستان میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہی ہو رہا ہے۔ مادھو نے کہا کہ بی جے پی اب تک اتنی ماہر ہو چکی ہے کہ ‘ وہ بنا انتخاب لڑے ہی حکومت بنا سکتی ہے۔ ‘ آر ایس ایس کے مبلغ مادھو نے کہا کہ مودی ملک میں سب سے مقبول رہنما ہیں، جو 2019 کے لوک سبھا انتخاب کے مرکز میں رہے۔
اس سال ہوئے عام انتخابات کے لئے بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی پر صحافی سنتوش کمار کی کتاب ‘ ہندوستان کیسے ہوا مودی مئے ‘ کے رسم اجرا کے دوران مادھو نے کہا کہ بھگوا جماعت کی جیت کا سہرا سنگھ کو بھی ملنا چاہیے کیونکہ وہ انتخاب سے پہلے ملک بھر میں 3.5 لاکھ سے زیادہ گاؤں تک پہنچا۔ حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پورا انتخاب مودی جی کے اردگرد مرکوز تھا اور وہ ملک کے سب سے مقبول رہنما ہیں۔ منفی نہیں، مثبت طورسے عالمی سیاست میں بھی مضبوط فیصلہ لینے والی قیادت کی شروعات ہو چکی ہے۔ ‘
بنا کسی ملک کا نام لئے مادھو نے کہا کہ ایسے معاملے بھی دیکھنے کو ملے ہیں، جہاں کمزور قیادت کی وجہ سے کچھ مہینے میں حکومت گر گئی۔
Reaching out to voters directly paid off for BJP: Ram Madhav https://t.co/MzWnuS1NXD
— Nirupam Singh (@Nirusher) October 5, 2019
انہوں نے کہا، ‘ ایک مضبوط قیادت… فیصلہ لینے والی قیادت، جو کسی ملک کے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ وہ ان کے لئے کچھ اچھا کر سکتے ہیں، اس طرح کی قیادت کے دور کی شروعات ہو گئی ہے اور جمہوری ملک تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں۔ ہندوستان میں بھی ایسی تبدیلی ہو رہی ہے۔مودی جی آج اسی طرح کے ایک رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔’
حزب مخالف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ایک مثبت قیادت ابھرتی ہے تو یہ لمبے وقت تک اقتدار میں رہتی ہے۔ ‘ وہ اب بخوبی تصور کر سکتے ہیں کہ وہ کب اقتدار میں آئیںگے۔ ‘ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اس کے پاس ایسی قیادت ہے، جس کا رجحان عالمی سیاست میں شروع ہو چکا ہے۔
ساتھ ہی، پارٹی کی قیادت امت شاہ کر رہے ہیں، جو ہمیشہ پارٹی کو الیکشن لڑنے کے لئے تیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ماہرین عام طور پر کہتے ہیں کہ سیاست لوگوں کو بانٹتی ہے لیکن بی جے پی نے کام کاج کی بنیاد پر سیاست کی نئی تہذیب کی شروعات کی ، جو ہر کسی کو جوڑتی ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)