شہریت ترمیم قانون کے خلاف ہو رہے احتجاج اور مظاہرے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے ملنے میرٹھ جا رہے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے شہر کے باہر ہی روک لیا۔
نئی دہلی : شہریت ترمیم قانون کے خلاف ہو رہے احتجاج اور مظاہرے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے ملنے میرٹھ جا رہے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے شہر کے باہر ہی روک لیا۔ کانگریس رہنماؤں نے پولیس سے کہا کہ وہ صرف تین لوگ ہی جا ئیں گے،اس کے باوجود پولیس نے ان کو شہر میں نہیں جانے دیا۔ان کو میرٹھ سے باہر ہی روک دیا گیا۔ پولیس نے ان سے کہا کہ آپ دو دن کے بعد آئیں۔اس کے بعد راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واپس دہلی کے لیے روانہ ہو گئے۔
We asked the police if they have any order, they didn't show us any order but they told us to go back: Shri @RahulGandhi #हत्यारी_भाजपा pic.twitter.com/y9rjQikFDz
— Congress (@INCIndia) December 24, 2019
اس موقع پرراہل گاندھی نے کہا،ہم نے پولیس والوں سے کہا کہ آپ کے پاس کوئی آرڈر ہے؟ انہوں نے کوئی آرڈرنہیں دکھایا۔انہوں نے ہمیں کہا کہ آپ واپس جائیے۔
Congress leaders Rahul Gandhi and Priyanka Gandhi Vadra stopped outside Meerut by Police. They were on their way to meet families of those killed in violence that broke out during protests against #CitizenshipAmendmentAct pic.twitter.com/kYlbmpDNDI
— ANI UP (@ANINewsUP) December 24, 2019
پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اس معاملے کے مدنظر اترپردیش حکومت اور پولیس کے رویے کی مذمت کی ہے۔
Strongly condemn the UP govt's decision to stop @RahulGandhi & @priyankagandhi from travelling into Meerut to meet the families of the victims of the #CAAProtests. What India needs at this moment is a healing touch and not such curbs against opposition parties.#NRC_CAA_Protests pic.twitter.com/50BbCTIIh3
— Capt.Amarinder Singh (@capt_amarinder) December 24, 2019
پولیس کے روکے جانے کے بعدمتاثرین کے اہل خانہ سے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے فون پر بات کی اور ان کو صبر کی تلقین کی ۔
Shri @RahulGandhi & Smt. @priyankagandhi spoke over the phone to the families in Meerut they intended to visit before being stopped by police.
पीड़ित परिवारों से राहुल गांधी, प्रियंका गांधी ने फोन पर बात कर सांत्वना दी। #हत्यारी_भाजपा pic.twitter.com/utLy5f7jLQ
— Congress (@INCIndia) December 24, 2019
قابل ذکر ہے کہ ، کانگریس کی سکریٹری پرینکا گاندھی اتوار کو ایک غیرطے شدہ سفر کرتے ہوئے اتر پردیش کے بجنور پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے نئے شہریت قانون کو لے کر ہوئے تشدد میں مارے گئے دو لوگوں کےگھر والوں سے ملاقات کی۔ کانگریس ذرائع نے کہا کہ بجنور ضلعے کے نہتور حلقے میں وہ گئیں، جہاں شہریت قانون کو لےکر حال ہی میں ہوئے تشددمیں دو مظاہرین مارے گئے تھے۔وہاں انہوں نے اس تشدد میں مارے گئے انس اور سلیمان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔
واضح ہوکہ پولیس کی گولی سے زخمی ہوئے اوم راج سینی کااس وقت میرٹھ کے ایک ہاسپٹل میں علاج چل رہا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔
اس سے پہلے، سوموار کو نئی دہلی واقع راج گھاٹ پر کانگریس کے ستیہ گرہ میں راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ملک کی ترقی کو برباد کرنے کا جو کام ہندوستان کے دشمن بھی نہیں کر پائے اس کام کوکرنے کے لیےوزیر اعظم مودی پوری طاقت لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ‘ملک ایک آواز ہوتی ہے اور آج ہم نے جو آئین کی تمہید پڑھی ہے وہ ہندستان کی عوام کی آواز تھی۔ اس آواز نے انگریزوں کو یہاں سے بھگایا۔ پیار اورامن سے یہ کیا۔ اسی آواز نے ہندوستان کی معیشت کو کھڑا کیا اور کروڑوں نوجوانوں کو روزگار دیا۔ اس آواز کے بنا ہندستان نہیں رہ سکتا۔’
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ، ‘ملک کے دشمنوں نے کوشش کی کہ اس آواز کو دبایا جائے، ملک کی ترقی کوبرباد کیا جائے اور ملک کی معیشت کو بھی تبادہ کیا جائے۔عوام نے لڑائی لڑی اور دشمنوں کو روکا۔ جو کام ملک کے دشمن نہیں کر پائے وہ کام کرنے کے لیے نریندر مودی پوری طاقت لگاکر کوشش کر رہے ہیں۔ نریندر مودی، آپ کانگریس پارٹی سے نہیں لڑ رہے ہیں، آپ ملک کی آواز کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔ میں آپ کو اور آپ کے دوست امت شاہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ آواز بھارت ماتا کی آواز ہے۔ اگر آپ اس بھارت ماتا کی آواز کو دبانے کی کوشش کریں گے تو بھارت ماتا آپ کو جواب دینے جا رہی ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ، ‘ملک کی عوام آپ کو بھارت ماتا کی آواز کو دبانے نہیں دےگی۔ آئین میں سبھی مذاہب کے لوگوں کی آواز ہے اور آپ کو آئین پر حملہ نہیں کرنے دےگی۔’