2008 ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید گرفتار

گزشتہ 3 جولائی کو ممنوعہ تنظیم جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی)کے چیف حافظ سعید سمیت تنظیم کے 13 لوگوں پر سی ٹی ڈی کے تحت دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے کئی مقدمے درج کئے گئے تھے۔

گزشتہ 3 جولائی کو ممنوعہ  تنظیم جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی)کے چیف حافظ سعید سمیت تنظیم کے 13 لوگوں پر سی ٹی ڈی کے تحت دہشت گردی سے متعلق  فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے کئی مقدمے درج کئے گئے تھے۔

جے یو ڈی چیف  حافظ سعید(فوٹو : رائٹرس)

جے یو ڈی چیف  حافظ سعید(فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی: ممبئی دہشت گردانہ  حملے کے ماسٹرمائنڈ اور تنظیم جماعت الدعوۃ (جےیوڈی) کے چیف حافظ سعید کو Counter Terrorism Department (سی ٹی ڈی) نے پاکستان کے پنجاب  سے بدھ کو گرفتار کر لیا۔افسروں نے بتایا کہ سعید سی ٹی ڈی میں پیش ہونے کے لئے لاہور سے گجرانوالا آیا تھا، تبھی اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے خلاف کئی معاملے زیر التوا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو ایک نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔

سعید کی قیادت والی جےیوڈی لشکر طیبہ کی ہی تنظیم ہے، جو 2008 کے ممبئی حملوں کے لئے ذمہ دار ہے۔ اس حملے میں 166 لوگ مارے گئے تھے۔امریکہ کے فنانس ڈپارٹمنٹ  نے سعید کو دہشت گرد ی کی فہرست میں ڈال رکھا ہے اور امریکہ نے 2012 سے ہی سعید کو سزا دلانے کے لئے اطلاع دینے کے لیے ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔

انٹرنیشنل کمیونٹی کے دباؤ میں پاکستانی افسروں نے جےیوڈی اور لشکر طیبہ کے ٹھکانوں اور دہشت گردی سے متعلق  فنانسنگ کے لیے فنڈ جٹانے کے لئے ٹرسٹوں کے استعمال کے معاملوں کی جانچ شروع کی ہے۔پاکستان کے اخبار ڈان کے مطابق، ایک جےیوڈی کے ترجمان نے سعید کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، پاکستان کی یہ کارروائی امریکہ میں ہوئی ایف اے ٹی ایف کے سیشن میں پاکستان کو لگائی گئی پھٹکار‌کے بعد ہوئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی صدارت کرنے والے امریکہ نے پاکستان سے کہا تھا کہ اگر وہ دہشت گرد گروپوں کو مہیا کرائے جانے والے فنڈ میں کٹوتی کے اپنے وعدے کو اکتوبر میں ہونے والے اگلے سیشن تک پورا نہیں کرتا ہے تو اس کو بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔

سعید کی یہ گرفتاری پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ 21 جولائی کو امریکہ میں ہونے والی ملاقات سے پہلے ہوئی ہے۔غور طلب ہے  کہ ٹرمپ لگاتار پاکستان سے کہتے رہے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ مہیا  نہ کرانے اور ان کی فنڈنگ کو روکنے کے یونائیٹڈ نیشنس سکیورٹی کاؤنسل کے وعدے کو پورا کرے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)