اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت کے فیصلے پر سوال کھڑے کیے ہیں اور اس کو پالیٹیکل اسٹنٹ قرار دیا ہے۔حالاں کہ اکثر سیاسی پارٹیوں نے حکومت کے اس قدم کی حمایت کی ہے۔
نئی دہلی: اقتصادی طور پر کمزور اشرافیہ کمیونٹی کو نوکری اور ایجوکیشن میں 10 فیصدریزرویشن دینے کے لیے آئین میں ترمیم سے جڑے بل کو آج لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔ مرکزی ویزر تھاور چند گہلوت نے یہ بل ایوان میں رکھا ۔ تمام رکن پارلیامنٹ کو تین صفحے کا متعلقہ بل پڑھنے کے لیے دیا گیا ۔ واضح ہوکہ سوموار کو مودی کابینہ نے اشرافیہ کمیونٹی کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت کے اس فیصلے پر سوال کھڑے کیے ہیں اور اس کو پالیٹیکل اسٹنٹ قرار دیا ہے۔اس کے باوجود اکثر سیاسی پارٹیوں نے حکومت کے اس قدم کی حمایت کی ہے۔
BSP Chief Mayawati on Tuesday welcomed the reservation announced by the Centre for economically weaker sections of upper caste. However, she called the move a 'political stunt.'
Read @ANI Story| https://t.co/fyIQLLF0yk pic.twitter.com/h7WKBTy9PN
— ANI Digital (@ani_digital) January 8, 2019
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخاب سے ٹھیک پہلے حکومت کے اس فیصلے میں تمام مذاہب کے اشرافیہ کمیونٹی کو شامل کیا گیا ہے۔
Ahead of the Lok Sabha elections, the Government has decided to grant 10 percent reservation in education and government jobs to economically-weaker sections of upper castes across religions
Read @ANI Story | https://t.co/8K1SGba5sw pic.twitter.com/6pvX3zte8r
— ANI Digital (@ani_digital) January 7, 2019
غور طلب ہے کہ حکومت کو ابھی اس فیصلے کو نافذ کرنے میں کافی مشقت کرنی ہوگی ۔ جانکاروں کے مطابق ، حکومت کو مالی اعتبار سے پسماندہ اشرافیہ کمیونٹی کو 10 فیصد ی ریزرویشن کا فائدہ پہنچانے کے لیے آئین میں ترمیم کرانا ہوگا۔ اس کے لیے حکومت کو دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوگی ۔
Randeep Surjewala, Congress on 10% reservation approved by Cabinet for economically weaker upper castes: 100 days are left for elections and Mr Modi now remembers the economically weaker sections of the society. pic.twitter.com/NelzKLWnFJ
— ANI (@ANI) January 7, 2019
اس کے علاوہ پارلیامنٹ سے بل پاس ہونے کے بعد 50 فیصدی ریاستی ودھان سبھاؤں سے بھی اس بل کو منظور کرنا ہوگا۔کانگریس ، بی ایس پی اور جنتادل (سیکولر)نے مرکزی حکومت کے اس قدم کی حمایت کی ہے جبکہ قانون کے مطابق ملک میں ریزرویشن کی حد 50 فیصدی طے کی گئی ہے۔
WB CM on 10% reservation approved by Cabinet for economically weaker upper castes:My question is,in the name of elections can a govt cheat people or ditch unemployed youth?They've to clarify whether it will be implemented or not and if it is constitutionally&legally valid or not pic.twitter.com/l2XnYbhd4s
— ANI (@ANI) January 7, 2019
مجموعی طور پر ریزرویشن کے اس مدعے پر ملک میں زوردار بحث جاری ہے ۔ ایسے میں ہم آپ کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں میں ریزرویشن کے اعداد و شمارکا ایک خاکہ روزنامہ جن ستا کے شکریے کے ساتھ پیش کر رہے ہیں ۔
اروناچل پردیش میں ایس سی کو ایک فیصدی اور ایس ٹی 45 فیصدی ریزرویشن دیا ہے ۔ یہاں اوبی سی کے لیے کوئی ریزرویشن نہیں ہے ۔ آسام میں ایس سی کے لیے 7 فیصدی ، ایس ٹی کے لیے 12 اور اوبی سی کے لیے 27 فیصدی ریزرویشن ہے ۔ بہار میں ایس سی کو 16 فیصدی ، ایس ٹی کو 1 اور اوبی سی کو 27 فیصدی ریزرویشن دیا جارہا ہے۔ چنڈی گڑھ میں ایس سی کو 12 فیصدی ، ایس ٹی کو 32 فیصدی اور اوبی سی کو 18 فیصدی ریزرویشن ہے۔گووا میں ایس سی کو 2 فیصدی ایس ٹی کو 32 فیصدی اور اوبی سی کو 18 فیصدی ریزرویشن ہے ۔
گجرات میں ایس سی کو 7، ایس ٹی کو 15 اور اوبی سی کو 27 فیصدی ریزرویشن دیا جارہا ہے۔ ہماچل پردیش میں ایس سی کو 25 ایس ٹی کو 4 اور اوبی سی کو 20 فیصدی ریزرویشن دیا جارہا ہے۔ جھارکھنڈ میں ایس سی کو 12 ایس ٹی کو 26 اور اوبی سی کو 12 فیصدی ریزرویشن کا اہتمام ہے۔کرناٹک میں ایس سی کو 16ایس ٹی کو 7 اور اوبی سی کو 27 فیصدی ریزرویشن ہے ۔ کیرالا میں ایس سی کو 10 ایس ٹی کو 1 اور اوبی سی کو 27 فیصدی ریزرویشن ہے/ مدھیہ پردیش میں ایس سی کو 15ایس ٹی کو 2ہ اور اوبی سی کو 15 فیصدی کا ریزرویشن دیا جارہا ہے۔ منی پور میں ایس سی کو 3 ایس ٹی کو 34 اور اوبی سی کو 13فیصدی ریزرویشن دیا جارہا ہے۔
میگھالیہ میں ایس سی کو 1 ایس ٹی کو 44 اور اوبی سی کو 5 فیصدی ریزرویشن دیا جارہا ہے۔ میزورم میں ایس سی کو 0ایس ٹی کو 45 اور اوبی سی کو 5 فیصدی ریزرویشن ہے۔ ناگالینڈ میں ایس سی کو 0 ایس ٹی کو 45 اور اوبی سی کو 0 فیصدی ریزرویشن ہے۔ اڑیسہ میں ایس سی کو 16ایس ٹی کو 22 اور اوبی سی کو 12 فیصدی ریزرویشن دیا جارہا ہے۔ پنجاب میں ایس سی کو 29ایس ٹی کو 0 اور اوبی سی کو 21 فیصدی ریزرویشن دیا جارہا ہے۔ سکم میں ایس سی کو 5 ایس ٹی کو 21 اور اوبی سی کو 24 فیصدی ریزرویشن دیا جارہا ہے۔
تریپورہ میں ایس سی کو 27ایس ٹی کو 31 اور اوبی سی کو 2 فیصدی ریزرویشن دیا جارہا ہے۔ اتراکھنڈ میں ایس سی کو 18 ایس ٹی کو 3 اور اوبی سی کو 13 فیصدی ریزرویشن دیا جارہا ہے۔ اتراکھنڈ میں ایس سی کو 18 ایس ٹی کو 3 اور اوبی سی کو 14 فیصدی کا ریزرویشن دیا جارہا ہے۔ اترپردیش میں ایس سی کو 21ایس ٹی کو 1 اور اوبی سی کو 27 فیصدی ریزرویشن دیا جارہا ہے۔ بنگال میں ایس سی کو 23 ایس ٹی کو 5 اور اوبی سی کو 22 فیصدی ریزرویشن ہے۔ دہلی میں ایس سی کو 15ایسٹی کو 75 اور اوبی سی کو 27 فیصدی ریزرویشن دیا جارہا ہے۔
دریں اثنا این ڈی ٹی وی کے مطابق اقتصادی طور پر کمزور اشرافیہ کمیونٹی کو نوکری اور ایجوکیشن میں 10 فیصدر ریزرویشن کے فیصلے سے جڑی پانچ اہم باتیں ؛
کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سالانہ 8 لاکھ آمدنی یا 5 ایکڑ سے کم کھیتی والے اشرافیہ کو ریزرویشن کا فائدہ ملے گا۔
اگر بل پاس ہوگیا تو اس کا فائدہ برہمن ،راجپوت ،جاٹ،مراٹھا ،بھومی ہار اور کئی کاروباری کمیونٹی کو ملے گا۔
اس ریزرویشن کا فائدہ عیسائیوں اور مسلمانوں کو بھی ملے گا۔
ریزرویشن کا فائدہ لینے کے لیے بلدیاتی حلقے میں 1000مربع فٹ یا اس سے زیادہ کا فلیٹ نہیں ہونا چاہیے اورنان نوٹیفائیڈحلقے میں200 یارڈ سے زیادہ کا فلیٹ نہیں ہونا چاہیے۔
ریزرویشن کا فائدہ لینے کے لیے کاسٹ اور انکم سرٹیفیکٹ بھی دینا ہوگا۔
The post جانیے، ریزرویشن کے متعلق اعداد و شمار کیا کہتے ہیں appeared first on The Wire - Urdu.