اس انضمام کے بعد سرکاری بینکوں کی تعداد 27 سے گھٹ کر 12 رہ جائے گی ۔ اس سال جنوری میں مرکزی کابینہ نے بینک آف بڑودہ کے ساتھ دینا بینک اور وجیا بینک کے انضمام کو منظوری دی تھی ۔
نئی دہلی : سرکار نے پبلک سیکٹر کے بینکوں کے انضمام کے معاملے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جمعہ کو اورینٹل بیک آف کامرس اور یونائیٹیڈ بینک کا پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ انضمام کا اعلان کیا ہے۔ ان بینکوں کے انضمام سےپی این بی پبلک سیکٹر کا دوسرا بڑا بینک بنے گا۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پریس کانفرنس میں پبلک سیکٹر کے کئی بینکوں کے انضمام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سنڈیکٹ بینک اور کینرا بینک کے انضمام کے ساتھ ہی آندھرا بینک ، کارپوریشن بینک کو یونین بینک آف انڈیا میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔
In place of fragmented lending capacity with 27 PSBs in 2017, now 12 #PSBs post consolidation. बड़े बैंक अब अपना लक्ष्य रखेंगे global मार्केट पर, मँझले बैंक बनेंगे राष्ट्रीय स्तर के और कुछ बैंक स्थानीय नेतृत्व करेंगे। @PMOIndia @FinMinIndia @PIB_India #PSBsFor5TrillionEconomy pic.twitter.com/Z4dcyZOG5f
— Rajeev kumar (@rajeevkumr) August 30, 2019
اس کے علاوہ انڈین بینک کا الہ آباد بینک میں ضم کرکے پبلک سیکٹر کا ساتواں بڑا بینک بنے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ان بینکوں کے انضمام کے پیچھے مقصد ملک میں عالمی سطح کے بڑے بینکوں کی تعمیر کرنی ہے۔اس سال جنوری میں مرکزی کابینہ بینک نے بینک آف بڑودہ کے ساتھ دینا بینک اوروجیا بینک کی تحلیل کو منظوری دی تھی۔یہ انضمام ایک اپریل سے مؤثر ہوا۔ان انضمام کے بعد سرکاری بینک کی تعداد 27 سے گھٹ کر 12 رہ جائے گی۔
Finance Minister Nirmala Sitharaman: After today's announcement (merger of banks) post consolidation, India will now have 12 Public Sector Banks from 27 Public Sector Banks. pic.twitter.com/bTTGQva1Cm
— ANI (@ANI) August 30, 2019
اس سے پہلے حکومت نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں اس کے پانچ معاون بینکوں اور بھارتیہ مہیلا بینک کو تحلیل کیا ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)