بی ایس پی سپریمو نے کانگریس اور بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ان کا ہر وعدہ چھلاوہ ہی ثابت ہوا۔غور طلب ہے کہ سوموار کو راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ایک ریلی کو خطاب کرتے کہا تھا کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت بننے پر ہر غریب کے لیے Minimum Income Guarantee scheme لائی جائے گی ۔
نئی دہلی : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے Minimum Income Guarantee scheme کے وعدے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ، کیا سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے غریبی ہٹاؤ کے نعرے کی طرح ہی کانگریس کا یہ وعدہ بھی جھوٹ تو نہیں ہے ۔
Rahul’s ‘minimum income guarantee’ promise may meet the fate of Cong’s ‘Garibi Hatao’ slogan, says BSP chief Mayawati
Read @ANI Story| https://t.co/P3DPi5aVGF pic.twitter.com/1BB3ISWViz
— ANI Digital (@ani_digital) January 29, 2019
BSP Chief Mayawati on Rahul Gandhi's announcement on #MinimumIncomeGuarentee: Is this promise also a fake one like 'Gareebi hatao' & current government's promises on black money, 15 lakh & achhe din? Both Congress & BJP have failed, & proved to be two sides of the same coin. pic.twitter.com/396HOuosrW
— ANI (@ANI) January 29, 2019
مایا وتی نے خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں بی جے پی کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے انتخاب کی تشہیر کے دوران وزیر اعظم نریند رمودی نے غیر ملکی بینکوں سے بلیک منی کو واپس لاکر سب کے اکاؤنٹ میں 15-15 لاکھ روپے ڈالنے کا وعدہ کیا تھا ۔لیکن اچھے دنوں کی طرح وہ وعدہ بھی فرضی ثابت ہوا۔ انہوں نے کانگریس اور بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ان کا ہر وعدہ چھلاوہ ہی ثابت ہوا۔
غور طلب ہے کہ سوموار کو راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ایک ریلی کو خطاب کرتے کہا تھا کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت بننے پر ہر غریب کے لیے Minimum Income Guarantee scheme لائی جائے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس سسٹم سے ہندوستان کے ہر غریب کو ایک مقرر آمدنی ملے گی اور ایسا ہونے سے ملک میں نہ تو کوئی بھوکا رہے گا اور نہ کوئی غریب ہوگا۔
دریں اثنا بی ایس پی سپریمو نے راہل گاندھی کو جھوٹے انتخابی وعدے نہ کرنے کی نصیحت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کئی ریاستوں میں کانگریس کی حکومت ہے ۔ ایسے میں ملک کی عوام سے کوئی وعدہ کرنے سے پہلے راہل گاندھی کو وہ کام ان ریاستوں میں کرنا چاہیے جہاں ان کی حکومت ہے ۔ اس سے ان کا وعدہ فرضی نہیں لگے گا۔قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخاب کے لیے ایس پی، بی ایس پی نے حال ہی میں اتحاد کیا۔ اس اتحاد کے بعد دونوں پارٹیاں اتر پردیش میں 38-38 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی ۔
The post راہل گاندھی کے حالیہ وعدے پر مایاوتی نے پوچھا، کہیں یہ غریبی ہٹاؤ کی طرح صرف نعرہ تو نہیں ؟ appeared first on The Wire - Urdu.