یہ واقعہ وردھا میں ہوا، جہاں اروی کے جگونا ماتا مندر اکے کیمپس میں کھیل رہے بچے کو چندے کی پیٹی سے سکے چرانے کے الزام میں ہاتھ-پیر باندھکر پیٹا گیا اور گرم فرش پر بیٹھنے کو مجبور کیا گیا۔
نئی دہلی: مہاراشٹر کے ودربھ کے وردھا میں چوری کے شک میں آٹھ سال کے بچے کی پٹائی کی گئی اور اس کو گھنٹوں گرم فرش پر بٹھایا گیا۔ بچہ جھلس گیا ہے اور اس کو مقامی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق؛ بچہ دلت کمیونٹی سے ہے اور ملزم کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے اس کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ملزم کی پہچان امول ڈھورے (32) کے طور پر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق؛ بچہ وردھا کے اروی میں جگونا ماتا مندر کے احاطہ میں کھیل رہا تھا جب امول نے اس پر چندے کی پیٹی سے سکے چرانے کا الزام لگایا۔ امول نے بچے کے ہاتھ اور پیر باندھ دیے اور اس کو چلچلاتی دھوپ میں گرم فرش پر بیٹھنے کو مجبور کیا ۔جیسے ہی بچے کے والد کو اس کے بارے میں پتا چلا، انہوں نے اروی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی۔
Maharashtra: An 8-year-old suffered burns after he was made to sit on hot tiles allegedly on suspicion of theft in Wardha on 15th June. SDPO Wardha says, "We have registered a case under relevant sections, accused has been arrested. Victim is under treatment and out of danger," pic.twitter.com/f1HLgcDuQc
— ANI (@ANI) June 18, 2019
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق؛ بچے نے اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا، ‘ میں پانی پینے گیا تھا۔ وہ پانی پی رہے تھے۔ انہوں نے میرے پیر اور ہاتھ باندھ دیے اور میری پٹائی کی اور مجھے گرم فرش پر بیٹھا دیا، میں کسی طرح وہاں سے بچکر بھاگا۔ ‘
اس واقعہ کی سماجی کارکنوں اور حزب مخالف رہنماؤں نے بھی مذمت کی ہے۔ حزب مخالف کے رہنما دھننجے منڈے نے اسمبلی کے باہرصحافیوں سے کہا، ‘یہ سنگین جرم ہے۔ ایک بچے کے ساتھ صرف اس وجہ سے اتنا برا برتاؤ کیا گیا کیونکہ وہ کسی خاص ذات میں پیدا ہوا۔ ہم اس مدعے کو اسمبلی میں اٹھائیںگے۔ ‘
وومین اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ منسٹر پنکجا منڈے نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس معاملے پر نوٹس لیا ہے اور افسروں سے جلد سے جلد سخت قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہیں۔منڈے نے کہا، ‘ اس طرح کے واقعات سماج کی سچائی سامنے لاتے ہیں۔ ہم نے بطور سرکار ایکشن لیا ہے لیکن ساتھ میں یہ سماج کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خود کے اندر جھانکے۔ ‘