معاملہ مدھیہ پردیش کے گنا ضلع کا ہے۔ضلع انتظامیہ کے افسروں کا کہنا ہے کہ مزدور نے شراب پی رکھی تھی، وہ نشہ میں ٹوائلٹ میں پہنچ گیا۔بیوی نے کھانا بھی نشہ میں ٹوائلٹ میں ہی دے دیا۔
فوٹو: @JVSinghINC ٹوئٹر سے
نئی دہلی: گناضلع کے راگھوگڑھ جن پد کے ٹوڈرا گرام پنچایت کی پرائمری اسکول دیوی پورہ کے ٹوائلٹ میں ایک مزدورفیملی کو ٹوائلٹ میں ہی کورنٹائن کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اس کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل تصویر میں مزدور ٹوائلٹ میں بیٹھ کر کھانا کھاتا ہوا دکھ رہا ہے اور اس کی بیوی بغل میں کھڑی ہے۔
دی کوئنٹ کے مطابق یہ مزدور فیملی راج گڑھ سے لوٹا تھا جس کو مقامی انتظامیہ نے ٹوائلٹ میں کورنٹائن کر دیا۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھیالال سہریا مہاجر مزدور ہے، وہ اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رات کو اپنے گاؤں دیوی پورہ آیا تھا۔ گاؤں میں اس کو کسی نے نہیں آنے دیا تو وہ گاؤں کے پرائمری اسکول میں چلا گیا۔
صبح آنگن باڑی کارکن نے 104 نمبر پر فون کرکے پنچایت سکریٹری، پٹواری اور دوسرے کوجانکاری دی ۔راگھوگڑھ کے تحصیلدار نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیم جانچ کرنے پہنچی تب اسی ٹیم نے پولیس کو جانکاری دی ۔ پنچایت سکریٹری پولیس ٹیم کے ساتھ پہنچے اور اسکول کا کمرہ کھلوایا اور کھانے کا سامان دستیاب کرایا۔ کیونکہ بھیالال زیادہ شراب پیا ہوا تھا کمرے سے نکل کر ٹوائلٹ میں جاکر بیٹھ گیا۔
نئی دنیا کے مطابق ،جن پد پنچایت راگھوگڑھ کے ٹوڈرا گرام پنچایت کے سرکاری اسکول کے ٹوائلٹ میں کورنٹائن مزدور کاکھانا کھاتے ہوئے تصویر وائرل ہونے کے بعدضلع انتظامیہ حرکت میں آیا۔ آناًفاناً میں مزدور کو اسکول بلڈنگ میں شفٹ کر دیا گیا۔راگھوگڑھ جن پد سی ای او جتیندھ سنگھ دھاکرے نے کہا کہ ٹوڈرا گرام پنچایت کے پرائمری اسکول دیوی پورہ کے ٹوائلٹ میں مزدور کھانا کھاتا ہوانظر آ رہا ہے۔ اس معاملے کی جانچ کے حکم دیےگئے ہیں۔ اگر افسر اور دوسرے لوگ اس میں قصوروار پائے جاتے ہیں، تو اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
وہیں،ضلع انتظامیہ کے افسروں کا کہنا ہے کہ مزدور نے شراب پی رکھی تھی، وہ نشہ میں ہی ٹوائلٹ میں پہنچ گیا۔ بیوی نے کھانابھی نشہ میں ٹوائلٹ میں دے دیا۔
اس معاملے کو لےکر مدھیہ پردیش کانگریس نے بی جے پی کو نشانہ بنیا۔ کانگریس نے مزدور فیملی کی کھانا کھاتے ہوئے تصویر ٹوئٹ کرکے لکھا، ‘ٹوائلٹ میں کھاناکھانے کو مجبور… بی جے پی رہنما سندھیا کے لوک سبھا حلقہ گنا کی یہ تصویر ہے، جس میں غریب فیملی کو ٹوائلٹ میں کورنٹائن کیا گیا ہے۔ وہ جو بات بات پر سڑک پر اترتے تھے، اس بات پر عوام کی نظروں سے اتر گئے۔’
وہیں کانگریس رہنما اور مدھیہ پردیش حکومت کے سابق وزیر جئے وردھن سنگھ نے مزدوروں کے ٹوائلٹ میں رہنے کے فوٹو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘شیوراج جی، بےحد شرمناک۔ انتظامیہ کی جانب سے ایسا غیر انسانی سلوک ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ گھر آئے مزدوروں کو اس طرح کورنٹائن کرنے کے لیے کون ذمہ دار ہے؟ آپ سے اپیل ہے کہ جلد سے جلد قصوروارافسروں پر کارر وائی کی جائے۔’
اس کے علاوہ ریاستی کانگریس کے سابق صدر ارون یادو، سابق وزیر جیتو پٹواری نے واقعہ پراعتراض کرتے ہوئے قصور واروں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔
بتا دیں کہ گنا حال ہی میں کانگریس چھوڑ بی جے پی میں شامل جیوترادتیہ سندھنیا کا پارلیامانی حلقہ ہے۔