سوشل میڈیا پر کئی ساری تصویریں ویڈیو وائرل ہورہے ہیں جس میں پولیس اسٹوڈنٹس کو پیٹ رہی ہے اور آنسو گیس کے گولے چھوڑرہی ہے۔
نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے طلبا پر دہلی پولیس نے بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا اور ان پر آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے گئے۔سوشل میڈیا پر کئی ساری تصویریں ویڈیو وائرل ہورہے ہیں جس میں پولیس اسٹوڈنٹس کو پیٹ رہی ہے اور آنسو گیس کے گولے چھوڑرہی ہے۔
Delhi: Students of Jamia Millia Islamia University stage protest against #CitizenshipAmendmentAct. pic.twitter.com/hONNY2A2Pb
— ANI (@ANI) December 13, 2019
اس کی وجہ سے کئی اسٹوڈنٹس کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ان کو پاس کے ہی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس سے پہلے طلبا نے گزشتہ جمعرات کی رات اس بل کے خلاف مظاہرہ کیا اور جامعہ کی سڑکوں کو جام کر دیا تھا۔آج صبح سے وہاں پر طلبا مظاہرہ کر رہے تھے ۔ حالاں کہ بعد میں معاملہ پر تشدد ہوگیا اور پتھر بازی کی بھی کچھ رپورٹ سامنے آئی ہیں ۔ اس کے جواب میں پولیس نے بھیڑ کو ہٹانے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔
Visuals from Jamia Millia Islamia's protests against #CitizenshipAmmendmentBill2019.
There was lathicharge and stones pelted. pic.twitter.com/rMs1PkikNp
— 𝘼𝙖𝙦𝙞𝙗 𝙍𝙖𝙯𝙖 𝙆𝙝𝙖𝙣 (@aaqibrk) December 13, 2019
پولیس نے تشدد کے اندیشے کی وجہ سے کیمپس کے باہر بھی سڑکوں کو بند کردیا اور ان لوگوں کو حراست میں لے لیا جنہوں نے بیریکیڈس سے کودنے کی کوشش کی ۔طلبا نے شہریت ترمیم قانون کے خلاف آج صبح پارلیامنٹ تک مارچ نکالنے کا اعلان کیا تھا ۔ حالاں کہ ان کو یونیورسٹی کے پاس ہی روک لیا گیا۔