حالانکہ ہندوستان کانٹریکٹ نافذ کرنے اور پراپرٹی رجسٹر کرنے جیسے شعبے میں عالمی سطح پر 163ویں اور 154ویں مقام پر ہے۔
نئی دہلی: ورلڈ بینک کے اِیز آف ڈوئنگ بزنس رینکنگ میں ہندوستان نے 14 ویں مقام پر چھلانگ لگائی ہے اور اب وہ دنیا کا 63 واں ایسا ملک بن گیا ہے جہاں کاروبار کرنا آسان ہے۔ ورلڈ بینک نے یہ رینکنگ گزشتہ جمعرات کو جاری کی۔ ہندوستان ان دس سر فہرست ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اس فہرست میں سب سے بہترمظاہرہ کیا ہے۔ یہ تیسری دفعہ ہے جب ہندوستان اچھا مظاہرہ کرنے والے ممالک میں ٹاپ ٹین میں شامل رہا ہے۔ اس کی اہم وجہ انسالوینسی اینڈ بینکرپسی کوڈ کو صحیح طریقے سے نافذ کرنا بتایا گیا ہے۔
ہندوستان نے سب سے اچھا مظاہرہ ‘دیوالیہ پن کے حل’کے زمرہ میں کیاہے، جہاں یہ 56 ویں مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے 52ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ آئی بی سی نافذ ہونے کے بعد سے، 2000 سے زیادہ کمپنیوں نے نئے قانون کا استعمال کیا ہے۔ان میں سے تقریباً 470 نے لکوڈیشن شروع کر دیا ہے اور 120 سے زیادہ نے تشکیلِ نو منصوبے کو منظوری دے دی ہے، باقی معاملے ابھی بھی زیر التوا ہیں۔
ورلڈ بینک نے کہا،’اس کی وجہ سے ایک ڈالر پر وصولی شرح 27 سینٹس سے بڑھکر 72 سینٹس ہو گئی ہے۔ ‘
وہیں’تعمیر کے لئے اجازت لینے’کے زمرہ میں ہندوستان نے 129 ویں مقام کی بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ اب ہندوستان کاروبار اکائی کی تعمیر کے لئے 27 واں سب سے آسان ملک بن گیا ہے۔ملک کا تیسری سب سے اچھی اصلاح ‘بارڈر کے پار کاروبار’زمرہ میں ہوا ہے،جہاں یہ 12 پائیدان چڑھکر 68 ویں مقام پر آ گیا۔ ہندوستان گزشتہ سال بھی ان تین زمروں میں ٹاپ-30 ممالک میں رہاتھا جس میں بجلی حاصل کرنا، لون حاصل کرنا اور اقلیت سرمایہ کاروں کی حفاظت کرناشامل ہے۔
اس سے پچھلی فہرست میں190 ممالک میں ہندوستان 77ویں مقام پر تھا۔اس فہرست میں نیوزی لینڈ نمبر ایک پربنا ہوا ہے۔ اس کے بعدسنگاپور، ہانگ کانگ کا مقام ہے۔جنوبی کوریافہرست میں پانچویں اور امریکہ چھٹے مقام پر ہے۔ ہندوستان کے لئے اس فہرست میں اچھا مظاہرہ کرنا ایک راحت بھرا موقع ہے۔ یہ فہرست ایسے وقت میں آئی ہے جب ریزرو بینک آف انڈیا، ورلڈ بینک اورآئی ایم این ایف نے ملک کی اقتصادی شرح نمو کے اندازے میں کمی کی ہے۔
فہرست-2020 میں ورلڈ بینک نے ہندوستان کی معیشت کی ساخت کو دیکھتے ہوئے حکومت کے ذریعے کی گئی اصلاحی کوششوں کی تعریف کی ہے۔حالانکہ، ورلڈ بینک نے ذکر کیا کہ ہندوستان کو معاہدے کو نافذ کرنے اورجائیداد درج کرنے جیسے شعبوں میں اور زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے جہاں ہندوستان عالمی سطح پر 163ویں اور 154ویں مقام پر ہے۔ اس میں سے سب سے بنیادی’کاروبار شروع کرنے میں آسانی’ زمرہ میں ہندوستان صرف ایک پائیدان اوپر چڑھا ہے۔
ورلڈ بینک میں ڈیولپمنٹ اکانومکس کے ڈائریکٹر سمون جانکوو نے کہا،’یہ لگاتار تیسرا سال ہے جب ہندوستان ‘ کاروبار حصولیابی’کی سمت میں سب سے بہترمظاہرہ کرنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل رہا ہے۔ پچھلے 20 سال میں ایسا کرنے میں کچھ ملک ہی کامیاب رہے ہیں۔ ناقابل یقین طورپر ایساکرنے والے دیگر ملک آبادی اور ساخت وغیرہ کے معاملے میں بےحد چھوٹے (ہندوستان کےمقابلے) ہیں۔’انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایسا پہلا ملک ہے جس نے اس طرح کاریکارڈبنایا ہے۔اس سال اس کی رینکنگ میں 14 ویں مقام کی اصلاح ہوئی ہے۔ سب سے بہتر مظاہرہ کرنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں چین، بحرین، سعودی عرب، جارڈن، کویت، توگو، تزاکستان،پاکستان اور نائیجیریا ہیں۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)