سی جی او کامپلیکس واقع منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ کے آفس میں آگ لگ گئی ۔آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو پائی ہے۔
نئی دہلی:ساؤتھ دہلی واقع سی جی اوکامپلیکس میں سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ منسٹری کے آفس میں بدھ کو آگ لگ گئی جس میں سی آئی ایس ایف کے ایک سب انسپکٹر کی موت ہو گئی۔ سی جی او کامپلیکس میں مرکزی حکومت کے اہم آفس ہیں۔افسروں نے بتایا کہ زہریلی گیس کی وجہ سے سی آئی ایس ایف کے سب انسپکٹر ایم پی گودارا بیہوش ہو گئے۔ان کو ایمس لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔
دہلی فائر سروس کے افسروں نے بتایا کہ محکمہ کو صبح 8:34بجے کامپلیکس واقع پنڈت دین دیال انتیودیہ بھون کی 5 ویں منزل پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد فائر سروس کی 25 گاڑیاں جائے واردات پر بھیجی گئی۔چیف فائر آفیسر اتل گرگ نے بتایا کہ عمارت میں سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ منسٹری کے آفس سے آگ لگنی شروع ہوئی۔آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو پائی ہے۔
Delhi: Fire broke out at the office of Ministry of Social Justice and Empowerment in Pandit Deendayal Antyodaya Bhawan, at CGO Complex, today; 24 fire tenders present at the spot. #Delhi pic.twitter.com/epcfEpr7eN
— ANI (@ANI) March 6, 2019
گرگ نے کہا ،’گودارا شفٹ انچارج تھے۔جب وہ حالات کا جائزہ لے رہے تھے تب کاربن مونو آکسائڈ کے رابطے میں آنے سے بیہوش ہو گئے۔انھوں نے ہاسپٹل میں دم توڑ دیا۔’
پہلے پریاورن بھون کے نام سے جانے جانے والے پنڈت دین دیال انتیودیہ بھون میں drinking water and sanitation ministryکا آفس،فاریسٹ آفس اور انڈین ایئر فورس کی ایک برانچ بھی واقع ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)