اس سے پہلے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا تھا کہ ابھیجیت بنرجی کی سوچ پوری طرح سے لیفٹ ہے اور ہندوستان کے لوگوں نے اس کو پوری طرح سے مسترد کر دیا ہے۔ وہیں، بی جے پی کے نیشنل سکریٹری راہل سنہا نے کہا تھا کہ غیر ملکی خاتون سے دوسری شادی کرنے والے لوگوں کو اکثر نوبل انعام مل جاتا ہے۔
دلیپ گھوش (فوٹو بہ شکریہ : فیس بک)
نئی دہلی: بی جے پی کے دو سینئر رہنماؤں کے ذریعے نوبل انعام جیتنےوالے ابھیجیت بنرجی پر ان کے لیفٹ نظریہ کے لئے تنقید کا نشانہ بنانےکے کچھ دنوں بعد پارٹی کے مغربی بنگال صدر دلیپ گھوش نے امید جتائی ہے کہ وہ ہندوستان اور پوری دنیا کو اقتصادی بحران سے نمٹنے کو لےکر مشورہ دیںگے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، کمارہاٹی میں گاندھی سنکلپ یاترا کے دوران گھوش نے کہا، ‘ مجھے یقین ہے کہ وہ (بنرجی) اقتصادی بحران سے گزر رہے ہندوستان اور پوری دنیا کو اس سے ابارنے کے لئے اچھے مشورے دیںگے۔ وہ بڑی شخصیت ہیں اور انہوں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کئی لوگ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں اور وہ اپنی رائے دینے کے لائق ہیں۔ ‘
غور طلب ہے کہ حال ہی میں مغربی بنگال بی جے پی کے رہنما اور نیشنل سکریٹری راہل سنہا نے نہ صرف ابھیجیت بنرجی کو لےکر مرکزی وزیر پیوش گوئل کے بیان کی حمایت کی تھی بلکہ یہ کہہکر بھی تنازعہ کھڑا کر دیا تھا کہ غیر ملکی خاتون سے دوسری شادی کرنے والے لوگوں کو اکثر نوبل انعام مل جاتا ہے۔
سنہا نے ایک ٹی وی چینل سے کہا تھا، ‘ عام طور پر غیر ملکی خاتون سے دوسری شادی کرنے والے لوگ نوبل انعام جیت جاتے ہیں۔ مجھے نہیں پتہ کہ کیا نوبل انعام جیتنے کا یہی پیمانہ ہے یا نہیں۔ پیوش گوئل صحیح ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں، جو اپنے لیفٹ نظریہ سے اکانومی کو رنگ رہے ہیں۔ وہ لیفٹ نظریہ سے معیشت کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہندوستان میں اس طرح کا نظریہ ختم ہو چکا ہے۔ ‘
اس سے پہلے گزشتہ 18 اکتوبر کو
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا تھا کہ بنرجی کی سوچ پوری طرح سے لیفٹ کی طرف جھکاؤ والی ہے اور ہندوستان کے لوگوں نے اس کو پوری طرح سے مسترد کر دیا ہے۔
گوئل نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ‘ میں ابھیجیت بنرجی کو نوبل انعام جیتنے کی مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ سبھی جانتے ہیں کہ ان کی سوچ پوری طرح لیفٹ کی طرف جھکاؤ والی ہے۔ انہوں نے نیائے یوجنا کی حمایت کی تھی اور نیائے یوجنا کے بارے میں بڑی تعریف کر رہے تھے، ہندوستان کی عوام نے ان کی سوچ کو پوری طرح مستردکردیا۔ ‘
معلوم ہو کہ مغربی بنگال حکومت نوبل انعام جیتنے والے ابھیجیت بنرجی کو نوازنے کا منصوبہ بنا چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے حال ہی میں کولکاتہ میں بنرجی کے گھر کا دورہ کیا تھا اور ان کی ماں سے ملاقات کی تھی۔ کولکاتہ کی پریسیڈنسی یونیورسٹی نے بنرجی کو ڈی لٹ سے نوازنے کا منصوبہ بنایا ہے