اسرائیل، امریکہ، برٹن سمیت کئی ملکوں نے ہندوستان میں موجود اپنےشہریوں  کے لیے جاری کی ایڈوائزری

نارتھ ایسٹ میں بڑے پیمانے پر ہو رہے احتجاج اور مظاہرے میں اب تک تین لوگوں کی جان جا چکی ہے جبکہ کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں کرفیو لگانے کے ساتھ انٹرنیٹ اور موبائل خدمات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

نارتھ ایسٹ  میں بڑے پیمانے پر ہو رہے احتجاج اور مظاہرے  میں اب تک تین لوگوں کی جان جا چکی ہے جبکہ کئی لوگ زخمی  ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں کرفیو لگانے کے ساتھ انٹرنیٹ اور موبائل خدمات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

فوٹو: رائٹرس

فوٹو: رائٹرس

نئی دہلی: شہریت ترمیم  قانون کو لے کر نارتھ ایسٹ  میں بگڑے حالات کو دیکھتے ہوئے امریکہ، فرانس، برٹن، اسرایل، سنگاپور اور کینیڈا سمیت کئی ملکوں  نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کیا ہے۔ ان ملکوں  نے کہا ہے کہ اگر انہیں جانا بہت ضروری ہے تو ہی ان رریاستوں  میں جائیں اور احتیاط برتیں۔نارتھ ایسٹ میں بڑے پیمانے پر ہو رہے مظاہرے میں اب تک تین لوگوں کی جان جا چکی ہے جبکہ کئی لوگ زخمی  ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں کرفیو لگانے کے ساتھ انٹرنیٹ اور موبائل خدمات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مظاہرین شہریت(ترمیم)قانون کو واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں۔ اس قانون کے تحت 31 دسمبر، 2014 تک پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آئے ہندو، سکھ، جین، پارسی، عیسائی اور بودھ کمیونٹی کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے کااہتمام ہے۔امریکہ نے اپنےشہریوں کو ہدایت دی ہے کہ نارتھ ایسٹ  کے سفر کے دوران وہ احتیاط برتیں۔ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی سرکار نے مظاہرہ کے اہم مرکز آسام کے لیے سرکاری دورہ رد کر دیا ہے۔

ایڈوائزری  کے مطابق، ‘ہندوستان کی نارتھ ایسٹ ریاستوں میں موجود امریکی شہریوں  کوشہریت(ترمیم) بل  کو منظوری ملنے کے بعد وہاں ہو رہے مظاہرے اورتشدد کے بارے میں میڈیا میں آ رہی خبروں پر نظر رکھتے ہوئے احتیاط برتنا چاہیے۔ کچھ علاقوں میں انتظامیہ نے کرفیو لگایا ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل خدمات بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ کئی حصوں میں آمد ورفت  متاثرہو سکتی ہے۔’امریکی سفارت خانے نے نارتھ ایسٹ کی ریاستوں  میں رہ رہے اپنےشہریوں کے لیے احتیاط کو لسٹ کیا ہے اور ان سے ‘مظاہرے’والے علاقوں میں جانے سے بچنے، اپنے آس پاس کی صورت حال  سے واقف  رہنے اور دوسرے لوگوں کے بیچ ‘عام بنے رہنے’ کی ہدایت  دی ہے۔

انتظامیہ  کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امریکی شہری  غیرملکی سفر کے دوران امریکی محکمہ خارجہ  کی ویب سائٹ چیک کرتے رہیں۔ ویب سائٹ پر دنیا کے موجودہ حالات، متعلقہ وارننگ، الرٹ اور ملکوں کے بارے میں جانکاری ہوتی ہے۔انڈیا ٹو ڈےکے مطابق، برٹن نے اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ جب تک ہندوستان میں حالات نارمل نہیں ہو جاتے ہیں تب تک وہ ہندوستان جانے سے بچیں۔ ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ اگر انہیں ہندوستان  کا سفر کرنا ہے اور نارتھ ایسٹ ریاستوں  میں جانا بے حد ضروری ہے تو میڈیا میں آ رہی خبروں پر نظر رکھیں اورمقامی حکام کے ذریعے دیے گئے ہدایات  کی پیروی کریں۔

اسرائیل نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے انہیں آسام  اورنارتھ ایسٹ  کی دوسری ریاستوں میں سفر نہ کرنے کو کہا ہے۔ وہیں، فرانس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ آسام کے لیے ہوائی سفرپر پابندی اور مسافر کسی بھی طرح کی بھیڑ سے دور رہیں، خبروں کو دیکھتے رہیں اور ہندوستانی انتظامیہ  کی  ہدایات(خاص طورپر کرفیو کی حالت میں) کی پیروی کریں۔کناڈا نے اپنے شہریوں کو مظاہرے کی وجہ سے اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم اور ناگالینڈ کے  غیر ضروری سفر سے بچنے کی صلاح دی ہے۔ وہیں، سنگاپور کے وزارت خارجہ  نے نارتھ ایسٹ  کے لیے ایک نوٹس جاری کی ہے، جس میں سنگاپور کے لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی گئی ہے۔

(خبررساں ایجنسی  بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)