دہلی سکریٹریٹ میں تعینات نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے اوایس ڈی گوپال کرشن مادھو اور ان کے ایک معاون کو جمعرات کی دیر رات سی بی آئی نے گرفتار کیا۔ سسودیا نے کہا، قصورواروں کو ملے سخت سزا۔
نئی دہلی: سی بی آئی نے دہلی سکریٹریٹ میں تعینات ایک افسرکو جمعرات کی دیر رات دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔رشوت معاملے میں گرفتار افسرکا نام سرکاری ویب سائٹ پر دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (اوایس ڈی)گوپال کرشن مادھو کے طورپر درج ہے۔گوپال کرشن مادھو کے ساتھ ان کے معاون دھیرج گپتا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دھیرج پر الزام ہے کہ وہ افسروں کے لیے رشوت کو لے کر سانٹھ گانٹھ کرتے تھے۔
حکام نے بتایا کہ سسودیا کے اوایس ڈی گوپال کرشن مادھو کو جمعرات دیر رات ایک آپریشن کے تحت گرفتار کیا گیا، اس دوران وہ جی ایس ٹی کے ایک معاملے میں دو لاکھ روپے سے زیادہ رشوت لے رہے تھے۔یہ معاملہ ٹیکس میں راحت دینے سے جڑا ہے۔ مادھو کو فوراً سی بی آئی ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا، جہاں حکام اس سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ اس معاملے میں سسودیا کا کوئی رول سامنے نہیں آیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔واضح ہو کہ گوپال 2015 سے سسودیا کے دفتر میں تعینات ہیں۔ یہ گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب ایک دن بعد ہی دہلی میں اسمبلی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
وہیں، اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد سسودیا نے قصوروارکو سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کی ہے۔
मुझे पता चला है कि सीबीआई ने एक GST इन्स्पेक्टर को रिश्वत लेते हुए गिरफ़्तार किया है. यह अधिकारी मेरे ऑफ़िस में बतौर OSD भी तैनात था. सीबीआई को उसे तुरंत सख़्त से सख़्त सजा दिलानी चाहिए. ऐसे कई भ्रष्टाचारी अधिकारी मैंने ख़ुद पिछले 5 साल में पकड़वाए है.
— Manish Sisodia (@msisodia) February 7, 2020
سسودیا نے ٹوئٹ کر کہا، ‘مجھے پتہ چلا ہے کہ سی بی آئی نے ایک جی ایس ٹی انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ افسر میرے آفس میں بطور اوایس ڈی بھی تعینات تھا۔ سی بی آئی کو اسے فوراً سخت سے سخت سزا دلانی چاہیے۔ ایسے کئی بدعنوان افسر میں نے خود پچھلے پانچ سال میں پکڑوائے ہیں۔’
#WATCH Parvesh Verma, BJP MP on Delhi govt officer arrested by CBI: OSD toh naam hota hai,jo uske malik hain, jo humare deputy CM Manish Sisodia ji hain, yeh sare paise unhi ke jeb mein jata hai aur woh unhi paise se Shaheen Bagh mein briyani pohuchate hain. pic.twitter.com/PurBb0a4E6
— ANI (@ANI) February 7, 2020
دریں اثنا اس بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی پرویش ورما نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ،جب دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کے دفترمیں تعینات ایک سینئر افسر پیسے لے رہا تھا تو صاف ہے یہ پیسہ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کی جیب میں جاتا تھا۔ اسی رشوت کے پیسے سے عام آدمی پارٹی کے لوگ دہلی میں انتخا ب لڑ رہے ہیں اور شاہین باغ کے لوگوں کو بریانی کھلائی جا رہی ہے۔ اس معاملے کی آگے اور جانچ ہوگی۔
No OSD in a Deputy CM’s office can accept bribes without the knowledge of his political boss…
There have been several allegations of corruption on Kejriwal and Sisodia in the past too…
भ्रष्टाचार के ख़िलाफ़ किये गए आंदोलन से जन्मी पार्टी, भ्रष्टाचार पर ख़त्म होगी।
Irony! pic.twitter.com/L6uMRQIgy2
— Amit Malviya (@amitmalviya) February 7, 2020
وہیں، رشوت معاملے میں منیش سسودیا کے اوایس ڈی کے پکڑے جانے کے بعد بی جے پی آئی ٹی سیل چیف امت مالویہ نے ٹوئٹ کر نائب وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا، ‘ڈپٹی سی ایم کے دفتر میں کوئی اوایس ڈی اپنے باس کی جانکاری کے بنارشوت نہیں لے سکتا۔ پہلے بھی کیجریوال اور سسودیا پر بدعنوانی کے کئی الزام رہے ہیں۔ حیرت ہے کہ بدعنوانی کے خلاف کی گئی تحریک سے پیدا ہونے والی ،بدعنوانی پر ختم ہوگی۔’
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)