دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے آٹھ رکنی ایڈوائزری جاری کرکے کہا کہ میٹرو کے اندر بھی مسافروں کو ایک میٹر کی دوری بنانی ہوگی اور ایک سیٹ چھوڑکر بیٹھنا ہوگا۔ ساتھ ہی میٹرو میں سفر کر رہے مسافروں کی رینڈم تھرمل اسکیننگ کی جائےگی۔
نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی)نے کو رونا وائرس کے مد نظر مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ڈی ایم آرسی کی جانب سے جمعرات کی دیر رات جاری کی گئی آٹھ رکنی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مسافرصرف بہت ضروری ہونے پر ہی میٹرو سے سفر کریں۔
Delhi Metro Advisory on COVID-19. #CoronaAlert pic.twitter.com/sCrFW4SwN0
— Delhi Metro Rail Corporation (@OfficialDMRC) March 19, 2020
میٹرو میں یا اسٹیشن پر سفر کرتے وقت ایک دوسرے سے کم سے کم ایک میٹر کی دوری بنائے رکھیں۔میٹرو میں مسافروں کو کھڑے ہوکر سفرکرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وہیں، جو مسافر میٹرو میں سوار ہوں گے، انہیں ایک سیٹ چھوڑکر بیٹھنا ہوگا۔
ایڈوائزری کے مطابق، میٹرو میں سفر کر رہے مسافروں کی رینڈم تھرمل اسکیننگ کی جائےگی۔ا سکیننگ کانظام سبھی اسٹیشنوں پر ہے۔ اگر کسی کو بخار یا ان میں کو رونا وائرس کےعلامت پائے گئے تو انہیں میڈیکل ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائےگایا الگ (کوارینٹائن)رکھا جائےگا۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ٹرینیں ایسے اسٹیشنوں پر نہیں رک سکتی ہیں، جہاں مسافروں کی بھیڑ ہو سکتی ہے۔ جہاں مسافرو ں کے بیچ ایک میٹر کی مطلوبہ دوری سے کم ہو سکتی ہے، وہاں ٹرین نہیں رکےگی۔ٹرینوں کی فری کوئنسی یعنی ٹرینوں کی پھیروں کی تعدادصورت حال کے مطابق کم ہو سکتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی میٹرو میں سفر کرنے اور میٹرواحاطہ کے اندر رہنے کے دوران مسافروں کووزارت صحت کے ذریعے کو رونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وقت وقت پر جاری کی گئی صلاح پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔کوئی بھی مسافر جس میں کو رونا وائرس سے متاثر لوگوں کے برابر علامت ہیں، انہیں میٹرویاپبلک ٹرانسپورٹ کے کسی دوسرے طریقے سے سفر سے بچنے کی صلاح دی گئی ہے۔
ڈی ایم آرسی کی طرف سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس عالمی بحران سے نپٹنے کے لیے صبروتحمل کے ساتھ ارادہ کریں اور کو رونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے حکام کے ساتھ تعاون کریں۔