کانگریس ترجمان راجیو تیاگی نیوز چینلوں کے پرائم ٹائم مباحثہ کااہم چہرہ تھے۔ انہیں اکثر ٹی وی مباحثے میں دیکھا جاتا تھا، جہاں وہ کانگریس پارٹی کا رخ پرزور طریقے سے رکھتے تھے۔
نئی دہلی: کانگریس کے قومی ترجمان راجیو تیاگی کا بدھ کو اچانک دل کا دورہ پڑنےسے انتقال ہو گیا۔ وہ نیوز چینلوں کے پرائم ٹائم مباحثے کااہم چہرہ تھے۔انہیں اکثر ٹی وی مباحثے میں دیکھا جاتا تھا، جہاں وہ اپنی پارٹی کا رخ پرزور طریقے سے رکھتے تھے۔ کئی ٹی وی مباحثہ میں پرچرچہ کے دوران بی جے پی رہنما سمبت پاترا کے ساتھ ان کی تیکھی نوک جھونک بھی ہو جاتی تھی۔
شام کو وہ آج تک نیوزچینل کے ایک مباحثے میں شامل شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے شام لگ بھگ پونے چار بجے ٹوئٹ کر کےاس بات کی جانکاری دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، ‘آج شام 5:00 بجے آج تک پر رہوں گا۔شکریہ۔’
आज शाम 5:00 बजे आज तक पर रहूंगा। धन्यवाद।
— Rajiv Tyagi (@RTforINDIA) August 12, 2020
اس کے بعد اچانک ان کی طبیعت بگڑی۔ انہیں غازی آ باد کے یشودا اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کا اعلان کر دیا۔
ان کے انتقال پر کانگریس پارٹی نے اپنے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے، ‘راجیو تیاگی کے اچانک انتقال سے ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ایک مضبوط کانگریسی اور ایک سچے محب وطن ۔ رنج وغم کے اس لمحے میں ہماری دعائیں اور تعزیت ان کےاہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔’
We are deeply saddened by the sudden demise of Shri Rajiv Tyagi. A staunch Congressman & a true patriot. Our thoughts and prayers are with his families & friends in this time of grief. pic.twitter.com/yHKSlzPwbX
— Congress (@INCIndia) August 12, 2020
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ان کےانتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے، کانگریس کے ترجمان مسٹر راجیو تیاگی جی کی بے وقت موت میرے لیے ایک نجی دکھ ہے۔ ہم سب کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔’
भारतीय राष्ट्रीय कांग्रेस के प्रवक्ता श्री राजीव त्यागी जी की असामयिक मृत्यु मेरे लिए एक व्यक्तिगत दुःख है। हम सबके लिए अपूर्णीय क्षति है।
राजीव जी विचारधारा समर्पित योद्धा थे। समस्त यूपी कांग्रेस की ओर से परिजनों को हृदय से संवेदना।
ईश्वर उनके परिवार को दुख सहने की शक्ति दें। pic.twitter.com/GpdsAeKwxo
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) August 12, 2020
انہوں نے کہا، تمام یوپی کانگریس کی طرف سے اہل خانہ کودلی تعزیت۔ ایشور ان کے اہل خانہ کو کو دکھ برداشت کرنے کی طاقت دیں۔’
بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘یقین نہیں ہو رہا ہے کانگریس کے ترجمان میرےدوست شری راجیو تیاگی ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ آج 5 بجے ہم دونوں نے ساتھ میں آج تک پر ڈبیٹ بھی کیا تھا۔’
विश्वास नहीं हो रहा है कंग्रेस के प्रवक्ता मेरे मित्र श्री @RTforINDIA हमारे साथ नहीं है।
आज 5 बजे हम दोनो ने साथ में @aajtak पर डिबेट भी किया था।
जीवन बहुत ही अनिश्चित है …अभी भी शब्द नहीं मिल रहें
हे गोविंद राजीव जी को अपने श्री चरणो में स्थान देना— Sambit Patra (@sambitswaraj) August 12, 2020
انہوں نے کہا، ‘زندگی بہت ہی غیریقینی ہے…ابھی بھی لفظ نہیں مل رہیں۔ ہے گووند!راجیو جی کو اپنے قدموں میں جگہ دینا۔’