لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی کی طرف سے جاری 184 امیدواروں کی پہلی لسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے الیکشن لڑیں گے۔وہیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو امیٹھی سے دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔
نئی دہلی:بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے لیےاپنے 184 امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کر دی،جس میں اہم امیدواروں میں وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے اور بی جے پی صدر امت شاہ گاندھی نگر سے الیکشن لڑیں گے۔گاندھی نگر سے پہلے بی جے پی کے سینئر رہنما اڈوانی الیکشن لڑتے تھے لیکن بی جے پی نے اس بار یہاں سے ان کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے اور اب امت شاہ اس سیٹ پر امیدوار ہوں گے۔
بی جے پی کے سینئر رہنما جے پی نڈا نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں لوک سبھا الیکشن کے لیے امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کی۔انھوں نے بتایا کہ 19 مارچ اور 20 مارچ کو بی جے پی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ،جس میں ایک ایک کر کے ریاستوں پر بات چیت ہوئی۔میٹنگ میں بی جے پی صدر امت شاہ،وزیر اعظم مودی نے حصہ لیا۔
PM Modi, Shah, Rajnath, Irani among 184 candidates in BJP's first LS poll list
Read @ANI Story | https://t.co/436gjC3pu5 pic.twitter.com/jnr5YLjymI
— ANI Digital (@ani_digital) March 21, 2019
وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے الیکشن لڑیں گے۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ لکھنؤ سے لڑیں گے جبکہ نتن گڈکری ناگپور سے امیدوار ہوں گے۔اسمرتی ایرانی امیٹھی سے الیکشن لڑیں گی۔ان کے سامنے امیٹھی سے کانگریس صدر راہل گاندھی مقابلے میں ہوں گے۔نوئیڈا سے ڈاکٹر مہیش شرما،مظفر نگر سے سنجیو بالیان،غازی آباد سے وی کے سنگھ،باغپت سے ستیہ پال سنگھ،متھرا سے ہیما مالنی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔اناؤ سے ساکشی مہاراج کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر کشنا راج کی جگہ ارون ساگر کو شاہجہاں پور سے بی جے پی امید وار بنایا گیا ہے۔چھتیس گڑھ سے 5 سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بستر سے بیدورام کشیپ شامل ہیں۔اروناچل ایسٹ سے کرن ری جیجو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔دھار واڑ سے پرہلاد جوشی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ترووننت پورم سے کے راج شیکھرن کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ادھم پورسے جتیندر سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
کیندر پاڑا سے بیجینت پانڈا کو، کنیا کماری سے رادھا کشنن کو،راجستھان کے جودھپور سے گجیندر سنگھ شیکھاوت،بیکا نیر سے ارجن رام میگھوال، جھالا واڑ سے دشینت سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش میدنی پور،مرکزی وزیر بابل سپریو آسن سول سے الیکشن لڑیں گے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)