الہ آباد ہائی کورٹ نے ساکشی مشرا کے والد اور بریلی سے بی جے پی ایم ایل اے راجیش مشرا کو پھٹکار لگائی ہے اور پولیس سے کہا ہے کہ ان کو سکیورٹی مہیا کرائے۔
نئی دہلی: اتر پردیش کے بریلی ضلع کے بتھری چین پور سے بی جے پی ایم ایل اے راجیش مشرا کی بیٹی ساکشی مشرا اور ان کے شوہر اجیتیش کی شادی کو الٰہ آباد ہائی کورٹ نے قانونی طور سے جائز مانتے ہوئے ان کو سکیورٹی مہیا کرانے کا حکم دیا ہے۔جن ستا کی رپورٹ کے مطابق، الٰہ آباد ہائی کورٹ نے سوموار کو ساکشی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بالغ ہیں، اس لئے ان کی شادی قانونی طور سے جائز ہے۔
وہیں، عدالت میں پیشی کے دوران سماعت کے لئے آئے اجیتیش کے ساتھ عدالت کے احاطے میں مارپیٹ بھی کی گئی۔اس پر ساکشی اور اجیتیش کے وکیل نے کہا، ‘ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو ساکشی اور اجیتیش کی سکیورٹی کی ہدایت دی ہے۔ اجیتیش کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ ابھی یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ وہ کون لوگ تھے لیکن اس سے یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لئے وہ لوگ سکیورٹی مانگ رہے ہیں۔ ‘
Allahabad High Court gives directions to police for protection of Sakshi & Ajitesh; their lawyer says, "Only Ajitesh was beaten up. It's not known who were these people. But it proves that there is indeed a threat to their life for which they were seeking protection" pic.twitter.com/1ucA2GeIrr
— ANI UP (@ANINewsUP) July 15, 2019
غور طلب ہے کہ دلت نوجوان کے ساتھ شادی کرنے کے بعد والد سے جان کا خطرہ بتانے والی بریلی کے بی جے پی ایم ایل اے راجیش مشرا عرف پپو بھرتول کی بیٹی ساکشی مشرا کی عرضی پر الٰہ آباد ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ساکشی نے اپنی اس عرضی میں ایم ایل اے اور والد راجیش مشرا اور فیملی کے دوسرے لوگوں سے ہی جان کا خطرہ بتاتے ہوئے عدالت سے سکیورٹی مہیا کرائے جانے کی اپیل کی تھی۔
اس بارے میں ساکشی اور اجیتیش کے دو ویڈیو وائرل ہوئے تھے، جس میں سے ایک میں دونوں نے بریلی کے سینئر پولیس افسر سے گزارش کی تھی کہ ان کو ان کے والد اور ایم ایل اے راجیش مشرا، بھائی وکی اور والد کے ایک ساتھی سے جان کا خطرہ ہے۔ ایسے میں ان کو اور ان کے شوہر کو سکیورٹی دی جائے۔
ساکشی نے الزام لگایا کہ یہ سبھی لوگ ملکر ان کا اور ان کے شوہر کا قتل کرنا چاہتے ہیں۔ ساکشی نے بریلی کے رکن پارلیامان، ایم ایل اے اور وزراء سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد، بھائی اور والد کے ساتھی کی مدد نہ کریں۔
Couple abducted from Allahabad High Court premises in Prayagraj today has been rescued by police in Fatehpur. The abductors have been nabbed. https://t.co/Yf8rXgdnxf
— ANI UP (@ANINewsUP) July 15, 2019
اس کے علاوہ آج الٰہ آباد ہائی کورٹ کے باہر ایک دوسرے جوڑے کا اغواء کر لیا گیا۔ یہ فیملی بھی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے سکیورٹی کے لیے ہائی کورٹ پہنچی تھی، جہاں سے ان کا اغوا کر لیا گیا۔حالانکہ، پولیس نے فیملی کو فتح پور میں اغوا کرنے والوں سے چھڑا لیا ہے۔ اغوا کرنے والوں کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)