راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ ملک میں جس طرح کا ماحول بنایا جا رہا ہے، اس میں ہمارے آئین بننے کی تمہید اور جذبات کی تشہیر سے ہی ہم ملک میں ہم آہنگی، اتحاد، سالمیت کو قائم رکھ سکتے ہیں۔
نئی دہلی: راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ 26 جنوری سے ریاست کے اسکولوں میں پریئرمیں ہندوستانی آئین کی تمہید بھی پڑھی جائے گی۔ڈوٹاسرا نے کہا کہ آئین کی تمہید کو اسکولوں میں پریئر کے وقت روزانہ پڑھنے کو نافذ کرنے کا مقصد یہی ہے کہ ملک کی نئی پیڑھی، ہمارے طلبا میں قومی اتحاد، سالمیت، سبھی مذاہب کے احترام کے آئین کے جذبات ہمیشہ قائم رہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح کا ماحول بنایا جا رہا ہے، اس میں ہمارے آئین بننے کی تمہید اور جذبات کی تشہیر سے ہی ہم ملک میں ہم آہنگی، اتحاد، سالمیت کو قائم رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان میں تعلیمی شعبہ میں اختراع کرتے ہوئے ترقی کی اہم پہل کی گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ معیاری تعلیم میں دوسرے مقام پر رہنے والی ہماری ریاست سبھی کے تعاون سے ایک نمبر پر آئے۔ انہوں نے اس کے لیے رضاکارانہ اداروں اور این جی اوسے تعاون کرنے کی اپیل کی۔
उन्होंने बताया कि प्रार्थना सभा के समय प्रतिदिन वाचन करने को लागू करने का उद्देश्य यही है कि देश की नई पीढ़ी, हमारे विद्यार्थियों में राष्ट्रीय एकता, अखण्डता, तथा सभी धर्मों के आदर की संविधान की भावना सदा कायम रहे।
2/— Govt of Rajasthan (@RajGovOfficial) January 25, 2020
اس سے پہلے مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گایک واڑ نے کہا تھا کہ 26 جنوری سے سبھی اسکولوں میں روزانہ صبح کی پریئر کے بعد آئین کی تمہید لازمی طورپر پڑھی جائے گی۔گایک واڑ نے کہا تھا، ‘طلبا آئین کی تمہید پڑھیں گے تاکہ وہ اس کی اہمیت جانیں۔ حکومت کی یہ کافی پرانی تجویز ہے لیکن ہم اس کو 26 جنوری سے نافذ کریں گے۔’
بتا دیں کہ، مہاراشٹرحکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک بھر میں شہریت ترمیم قانون (سی اے اے ) اور ملک گیر مجوزہ این آرسی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور ان میں بڑے پیمانے پر لوگ آئین کی تمہید پڑھ رہے ہیں۔ وہ آئین کی تمہید کے بڑے بڑے پوسٹر بینر بھی ان مظاہروں میں استعمال کر رہے ہیں۔
راجستھان میں جہاں کانگریس کی اکثتریت کی حکومت ہے وہیں مہاراشٹر میں شیو سینا کی قیادت والی حکومت کانگریس اور این سی پی اتحاد کا حصہ ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)