انفوسس میں مبینہ غیر اخلاقی کام کاج کو لے کر وہسل بلوور کی شکایت پر جانچ شروع

07:32 PM Oct 23, 2019 | دی وائر اسٹاف

انفوسس کے انام ملازمین‎ کے ایک گروپ نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹوافسرسلیل پاریکھ اور چیف فنانس افسر نلانجن رائے پر قلیل مدت میں آمدنی اور منافع بڑھانے کے لئے غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی شکایت کی ہے۔

(فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی: انفوسس کے انام ملازمین‎ کے ایک گروپ نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر سلیل پاریکھ اور چیف فنانس افسر نلانجن رائے پر قلیل مدت میں آمدنی اور منافع بڑھانے کے لئے ‘غیراخلاقی سرگرمیوں’میں ملوث ہونے کی شکایت کی ہے۔کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کو 20 ستمبر کو لکھے خط میں گروپ نے کہا، ‘حالیہ سہ ماہی میں چیف ایگزیکٹو افسرکے ذریعے کئے گئے غیراخلاقی سرگرمیوں کو ہم آپ کے علم میں لانا چاہتے ہیں۔ قلیل مدت میں آمدنی اور منافع کو بڑھانے کےلئے اسی طرح کے قدم رواں سہ ماہی میں بھی اٹھائے گئے ہیں۔ ‘

وہسل بلوور اس آدمی کو کہا جاتا ہے جو بدانتظامی یا بدعنوانی سے جڑےمعاملوں کو اجاگر کرتا ہے۔ وہسل بلوور کا یہ گروپ خود کو ‘بااخلاق ملازم’ کہتاہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ان کے الزامات کو ثابت کرنے کے لئے ای میل اور ریکارڈنگ ہیں۔انہوں نے خط میں امیدکی ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرس اس پر فوراً جانچ‌کرکے کارروائی کرے‌گا۔ انفوسس نے ایک بیان میں کہا، ‘کمپنی کی کارروائی  کے تحت وہسل بلوور کی شکایت کو آڈٹ کمیٹی کے سامنے رکھا گیا ہے۔ اس پر کمپنی کی وہسل بلوور پالیسی کےمطابق کاروائی ہوگی۔’

انفوسس کے چیئرمین نندن نیلےکنی نے ایک بیان میں کہا، ‘ایک اہم شکایت سی ای او کے امریکہ اور ممبئی کے سفر کو لےکر ہے۔ شیئر بازار کو دی اطلاع میں نیلےکنی نے ایک بیان میں کہا کہ کمیٹی نے آزادانٹرنل آڈٹ یونٹ والی جگہ اور قانونی فرم شاردول امرچند منگل داس اینڈ کمپنی سےآزاد تفتیش کے لئے مشورہ شروع کر دیا ہے۔ نیلےکنی نے کہا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے ممبروں میں سے ایک کو 20 اور 30 ستمبر 2019 کو دو نامعلوم شکایتں حاصل ہوئی تھیں۔ کمپنی نے سموار کو وہسل بلوور کی شکایت کو آڈٹ کمیٹی کےسامنے پیش کرنے کی جانکاری دی تھی۔

 گروپ نے اس بابت امریکہ کے ریگولیٹر سکیورٹیز اینڈ ایکس چنج کمیشن کو بھی تین اکتوبر کو ایک خط لکھا ہے۔انفوسس کو کمپنی کے کام کاج میں لاپروائی کو لےکرپہلے بھی وہسل بلوور کی شکایت مل چکی ہیں۔ اس سے پہلے اس طرح کی ایک شکایت کمپنی کےعزرائیل کی آٹومیشن ٹکنالوجی کمپنی پنایا کو خریدنے میں کی گئی گڑبڑی کو لےکر کی گئی تھی۔

 انفوسس کا شیئر 16 فیصدی گرا

 ملک کی دوسری سب سے بڑی اطلاعاتی ٹکنالوجی کمپنی انفوسس کا شیئر منگل کو 16 فیصد تک گرگیا۔ کمپنی کے ٹاپ افسروں کے خلاف قلیل مدت میں منافع بڑھانے کے لئے غیراخلاقی کاروباری سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وہسل بلوور گروپ کی شکایت کو لےکر بازار میں تشویش  دیکھی گئی۔ اس کی وجہ سے صبح میں کاروبار کے دوران کمپنی کا شیئر 16 فیصد تک گرگیا۔ بی ایس ای پر کمپنی کا شیئر 15.94 فیصد گر‌کر 645.35 روپے پرآگیا۔ وہیں این ایس ای پر یہ 15.99 فیصد گھٹ‌کر 645 روپے فی شیئر رہ گیا۔

 (خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)