مغربی بنگال: وزیر پر بم سے حملہ، ممتا کا الزام دوسری پارٹی میں شامل ہو نے کا دباؤ تھا

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو الزام لگایا کہ ریاست کے وزیر ذاکر حسین پر ہوا حملہ ایک سازش کا حصہ تھا اور کچھ لوگ ان پر دوسری پارٹی میں شامل ہونے کے لیے‘دباؤ’بنا رہے تھے۔ سکیورٹی میں چوک کے لیے بنرجی نے ریلوے کو بھی نشانہ بنایا۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ  ممتا بنرجی نے جمعرات  کو الزام لگایا کہ ریاست کے وزیر ذاکر حسین پر ہوا حملہ ایک سازش کا حصہ تھا اور کچھ لوگ ان پر دوسری پارٹی میں شامل ہونے کے لیے‘دباؤ’بنا رہے تھے۔ سکیورٹی میں چوک کے لیے بنرجی نے ریلوے کو بھی  نشانہ بنایا۔

مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین۔

مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین۔

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں بدھ کی  رات کو نمٹیٹا ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آوروں کے ذریعے بم سے کیے گئے حملے میں ریاست کے وزیر ذاکر حسین شدید طور پرزخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ وزیر کے ساتھ موجود کم سے کم دو اور لوگ بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال پولیس کے ایک سینئراہلکارنے بتایا کہ حسین اسٹیشن کے 2 نمبر پلیٹ فارم پر رات تقریباً 10 بجے کولکاتہ جانے والی ٹرین کا انتظار کر رہے تھے، تبھی ان پر حملہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ مرشدآباد ضلع کے جنگی پورہ سے ایم ایل اے اور دو دیگر لوگوں کو جنگی پورہ  اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وزیر کو پیروں اور پیٹ کے نچلے حصہ میں چوٹیں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا، ‘ہم انہیں کولکاتہ کے کسی اسپتال میں بھیجنے سے پہلے مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔’

ترنمول کے رہنما اور سینئروزیر ملیہ گھٹک نے اس حملے کے لیے‘پارٹی کے سیاسی حریفوں کو’ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ ترنمول سے برخاست کیے گئے اورمرشدآباد ضلع پریشد کےچیئرمین مشرف حسین نے دعویٰ کیا کہ یہ پارٹی کے بیچ اندرونی تنازعہ کا نتیجہ ہے۔

بتا دیں کہ مغربی بنگال میں اس سال اپریل مئی میں انتخاب ہونے والے ہیں۔وہیں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات  کو الزام لگایا کہ ریاست کے وزیر ذاکر حسین پر بم سے ہوا حملہ ایک سازش کا حصہ تھا اور کچھ لوگ ان پر دوسری پارٹی میں شامل ہونے کے لیے‘دباؤ’بنا رہے تھے۔

حسین سے ملنے اسپتال پہنچیں وزیراعلیٰ  ممتا بنرجی نے ریلوےکو بھی نشانہ بنایا۔بنرجی نے صحافیوں سے کہا، ‘وزیر ذاکر حسین پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ کچھ (پارٹی کے)لوگ پچھلے کچھ مہینے سے ذاکر حسین پر دباؤ بنا  رہے  تھےکہ وہ ان کی پارٹی میں شامل ہوں۔ میں زیادہ جانکاری نہیں دوں گی کیونکہ جانچ جاری ہے۔’

وزیراعلیٰ  نے حملے میں شدید طور پرزخمی ہوئے لوگوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور معمولی طور پر زخمی ہوئے لوگوں کو ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کااعلان کیا ہے۔انہوں نے پوچھا، ‘جب حملہ ریلوے اسٹیشن پر ہوا تو ریلوےسکیورٹی میں چوک کی اپنی ذمہ داری سے انکار کیسے کرسکتی ہے؟’

بنرجی نے بتایا کہ حملے میں26 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ریاستی  سرکار نے معاملے کی جانچ سی آئی ڈی کو سونپ دی ہے۔پولیس کے ایک سینئرافسرنے کہا، ‘جانچ سی آئی ڈی کو سونپ دی گئی ہیں۔ ایک‘فارینسک’ٹیم صبح جائے وقوع پر بھی گئی تھی۔’

اس بیچ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا، ‘یہ واقعہ دکھاتا ہے کہ مغربی بنگال وزیروں کے لیے بھی محفوظ نہیں ہے۔ سرکار نظم ونسق کو قائم رکھنے میں ناکام ہے۔’اس بیچ بی جے پی رہنما شبھیندو ادھیکاری کی ریلی پر بدھ کی رات شمالی کولکاتہ کے بیال گھٹا علاقے میں نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کیا تھا۔

اس میں پارٹی کے شمالی کولکاتہ کےضلعی صدر شیواجی سنگھا رائے سمیت بی جے پی کے دو کارکن زخمی ہو گئے تھے۔ دونوں اسپتال میں بھرتی ہیں۔

(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)