ترنمول کانگریس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ المیہ یہ ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ ان لوگوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جنہیں ان کی خود کی سرکار نے بھگوان بھروسے چھوڑ دیا ہے۔ وہ یا تو ان الزاموں کو ثابت کریں یا پھر معافی مانگیں۔
نئی دہلی:وزیر داخلہ امت شاہ نے ممتا بنرجی کی قیادت والی مغربی بنگال حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ مہاجر مزدوروں کی گھر واپسی کے لیے ٹرینیں چلائے جانے کو منظوری نہیں دے رہی ہیں۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، اس بارے میں امت شاہ نے سنیچر کو ممتا بنرجی کو خط لکھتے ہوئے کہا،‘مہاجر مزدورمغربی بنگال سے اپنے اپنے گھر جانے کو بے چین ہیں، لیکن ہمیں ان کی مدد کے لیے ریاستی حکومت سے کوئی مدد نہیں مل رہی۔مغربی بنگال ٹرینوں کے چلنے کو منظوری نہیں دے رہی۔ یہ مہاجر مزدوروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اس سے مزدوروں کے لیے اور مصیبتیں کھڑی ہوں گی۔’
Home Minister Amit Shah sent a letter to West Bengal CM Mamata Banerjee, expressing his dismay over the state government stonewalling efforts by the Centre to facilitate transportation of migrant labourers back to State.
Read @ANI Story | https://t.co/8cS8KhRk3c pic.twitter.com/fqnAadCY8I
— ANI Digital (@ani_digital) May 9, 2020
ملک کے مختلف حصوں سے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے مرکزی حکومت نےاسپیشل شرمک ٹرینیں شروع کی ہیں، جن کا ذکر کرتے ہوئے شاہ نے خط میں کہا کہ مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کے بیچ اب تک دو لاکھ مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر لوٹنے میں مدد کی ہے۔
حالانکہ اس خط کو لےکر ترنمول کانگریس سرکار نے وزیر داخلہ امت شاہ سے کہا ہے کہ وہ یا تو اپنے الزام ثابت کریں یا پھر معافی مانگیں۔
A HM failing to discharge his duties during this crisis speaks after weeks of silence, only to mislead people with bundle of lies! Ironically he’s talking about the very ppl who’ve been literally left to fate by his own Govt. Mr @AmitShah, prove your fake allegations or apologise https://t.co/HeWYWFafZ5
— Abhishek Banerjee (@abhishekaitc) May 9, 2020
ترنمول کانگریس کے ابھیشیک بنرجی نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘کئی ہفتے کی چپی کے بعد اس مشکل گھڑی کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو نبھانےمیں ناکام رہنے والے وزیرداخلہ صرف جھوٹ کے پلندوں سے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جنہیں ان کی خود کی سرکار نے بھگوان بھروسے چھوڑ دیا ہے۔ امت شاہ اپنے جھوٹے الزام ثابت کریں یا معافی مانگیں۔’
امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق، وہیں کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ امت شاہ کو ایسا ہی خط کرناٹک اور گجرات کے وزرائے اعلیٰ کو بھی لکھنا چاہیے، کیونکہ ان کی سرکاریں مزدوروں کو گھر جانے سے روک رہی ہیںکانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا، ‘میں نے ایک دن پہلے وزیر داخلہ سے بات کی تھی۔ انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ وہ لگاتار بنگال سرکار سے پوچھ رہے ہیں کہ انہیں مہاجر مزدوروں کو واپس لانے کے لیے کتنی ٹرینوں کی ضرورت ہے لیکن دو دن پہلے تک سرکار نے لسٹ نہیں بھیجی تھی۔’
انہوں نے کہا، ‘مجھے آج پتہ چلا کہ ریاستی حکومت نے آٹھ ٹرینیں مانگی ہیں۔ میں ریاستی حکومت اور امت شاہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پھنسے ہوئے مزدوروں کو واپس لانے کے لیے ساتھ مل کر ہرممکن کوشش کریں۔’