بارہ بنکی کے بی جے پی کے سینئر رہنما رنجیت بہادر شریواستوا نےایک عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی لوک سبھا الیکشن کے بعد چین سے مشینیں منگوا کر مسلمانوں کی حجامت کرائے گی اور پھر ان کا جبراً مذہب تبدیل کرا کر ہندو بنائے گی۔
بی جے پی رہنما رنجیت بہادر/ فوٹو: اے این آئی
نئی دہلی: اتر پردیش کے بارہ بنکی سے بی جے پی رہنما رنجیت بہادر شریواستوانے کہا کہ اگر مسلمانوں کی نسلوں کو برباد کرنا چاہتے ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ دیں۔خبر رساں ایجنسی
اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق؛بی جے پی رہنما نے اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ایک عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا،’گزشتہ 5 سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے حوصلے کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ اگر آپ لوگ مسلمانوں کی نسل کو برباد کرنا چاہتے ہیں تو وزیراعظم مودی کو ووٹ کریں۔بٹوارے کے باوجود مسلم آبادی ملک میں بڑھ رہی ہے اور جلد ہی یہ ووٹنگ کے ذریعے اقتدار حاصل کر لے گی۔’
رنجیت بہادر نے بارہ بنکی سے بی جے پی امیدوار اپیندر راوت کے پرچہ نامزدگی سے پہلے ایک اجلاس میں کہا،’پارٹی لوک سبھا انتخابات کے بعد چین سے مشینیں منگواکر 12-10 ہزار مسلمانوں کی حجامت کرائے گی اور حجامت کرا کے ان مسلمانوں کا جبراً مذہب تبدیل کران کو ہندومذہب میں شامل کیا جائے گا۔’
اس دوران منچ پر ونئے کٹیار جیسے سینئر رہنما سمیت کئی پارٹی عہدے دار موجود تھے۔بی جے پی رہنما رنجیت بہادر نے موجودہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دینے کو کہا۔انھوں نے کہا،’ اگر آپ نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا تو اس کا خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار ہو جاؤ۔’رنجیت بہادر بارہ بنکی کی نواب گنج میونسپلٹی کے چیئر مین رہ چکے ہیں۔
غور طلب ہے کہ اس طرح کے متنازعہ بیان بازی کو لے کر الیکشن کمیشن سخت ہے اور وہ متنازعہ بیانوں کو لے کر کئی رہنماؤں پر پابندی لگا چکا ہے۔ان میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، بی ایس پی سپریموں مایاوتی،مرکزی وزیر مینکا گاندھی اور اتر پردیش کے رام پور سے بی جے امیدوار اور ایس پی کے سینئر رہنما اعظم کان شامل ہیں۔