مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہماری حکومت کو نشانہ بنانے سے پہلے بی جے پی کو دیکھنا چاہیے کہ ان کی مقتدرہ ریاستوں میں کیا ہو رہاہے۔ اتر پردیش میں شہریت ترمیم قانون مخالف مظاہرہ کے دوران فساد تک ہو گئے۔
نئی دہلی: مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیم قانون (سی اے اے)کو لےکر صرف بی جے پی مقتدرہ ریاستوں اور دہلی میں ہی شاہین باغ جیسے مظاہرے ہو رہے ہیں۔انہوں نے جے این یو تشدد معاملے کو اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ یونیورسٹی میں ہوئے تشدد معاملے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری کیوں نہیں ہوئی۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ٹھاکرے نے اتوار کو ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں یہ بیان دیا۔
Maharashtra Chief Minister Uddhav Thackeray in Mumbai: We all (Maha Vikas Aghadi leaders) will sit together to discuss National Population Register (NPR) and then take a decision on it but counting of the population is also important. pic.twitter.com/m0JCNaZMXM
— ANI (@ANI) February 23, 2020
مہاراشٹر میں خواتین کے خلاف بڑھ رہے جرائم سے جڑے سوال پر ٹھاکرےنے کہا، ‘ خواتین کے خلاف ہر جرم قابل مذمت ہے اور اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں نشانہ بنانے سے پہلے بی جے پی کو دیکھنا چاہیے کہ ان کی مقتدرہ ریاستوں میں کیا ہو رہا ہے۔ جہاں جہاں بی جے پی اقتدار میں ہے، جیسےاتر پردیش اور دہلی(مرکزی حکومت)، وہاں ہمیں شاہین باغ جیسے مظاہرہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اتر پردیش میں سی اے اے مخالف مظاہرہ کے دوران فساد تک ہو گئے۔ ‘
ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹر میں کوئی فساد نہیں ہوا، جہاں ‘ مہاوکاس اگھاڑی’ کی حکومت ہے۔یہ شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کا اتحاد ہے۔بتا دیں کہ شہریت ترمیم قانون کےخلاف ملک بھر میں مظاہرےہو رہے ہیں۔دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے کی مخالف مظاہرہ کو دومہینے سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے۔
گزشتہ سنیچر کی رات اچانک 200 سے زیادہ خواتین دہلی کے جعفر آبادمیٹرو اسٹیشن کے پاس دھرنا پر بیٹھ گئیں۔ وہ سی اے اے کو ہٹانے کی مانگ کو لےکروہاں بیٹھی تھیں۔پولیس افسروں نے ان کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔جس کے بعد اتوار کی شام سی اے اے مخالف اور سی اے اے حامیوں کے درمیان پتھراؤ ہوگیا۔
موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے۔
اس سے پہلے ادھو ٹھاکرے گزشتہ جمعہ کو دہلی کے دو روزہ دورے پر تھے،جہاں انہوں نے وزیر اعظم مودی، امت شاہ اور سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔اس کے بعد انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں سی اے اے کو اپنی حمایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی سے ان کی شہریت ترمیم قانون (سی اے اے)پرگفتگو ہوئی۔انہوں نے لوگوں کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ سی اے اے سے کسی کو ڈرنےکی ضرورت نہیں ہے۔ سی اے اے سی کسی کی شہریت نہیں جائےگی۔