ممبئی: سیور صفائی کے دوران دو لوگوں کی موت

ممبئی کے گورے گاؤں ایسٹ واقع ایک مال میں ہوا حادثہ۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کے دوران ہوئی موت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اوروہ اس ٹھیکے دار کی تلاش کر رہی ہے جس نے ان دونوں کو کام پر رکھا تھا۔

ممبئی کے گورے گاؤں ایسٹ واقع ایک مال میں ہوا حادثہ۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کے دوران ہوئی موت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اوروہ  اس ٹھیکے دار کی تلاش کر رہی ہے جس نے ان دونوں کو کام پر رکھا تھا۔

(علامتی فوٹو : پی ٹی آئی)

(علامتی فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی:گورےگاؤں  کے ایک سیور میں صفائی کے لیے اترے دو ملازمین کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ یہ واقعہ  منگل  کی دوپہر کو گورےگاؤں  (ایسٹ) واقع ہب مال کے پاس ہوئی۔ مرنے والوں  کی پہچان ارون کمار پٹیل (43) اور منوج گوسوامی (41) کے طور پر  کی گئی ہے۔

افسر  نے بتایا کہ  جانکاری کے مطابق، منوج گوسوامی سیور میں صفائی کے کچھ اوزار ڈالنے کے لیے اترے تھے۔ بیس منٹ تک جب وہ نہیں لوٹے تب ارون کمار پٹیل بھی سیور میں اترے۔فری پریس جرنل کی رپورٹ کے مطابق، تین لوگ ارون کمار پٹیل، منوج گوسوامی اور دھرمیندر راج  بھر گورے  گاؤں  ایسٹ ہب مال میں ایم ٹی این ایل  کا پائپ لائن صاف کرنے گئے تھے۔

پولیس کو دیے بیان میں راج بھر (47) نے کہا، ‘پہلے ارون پٹیل صفائی کے لیے لوہے کی ایک راڈ اور دوسرے آلات  پائپ لائن کے ذریعے چیمبر میں رکھنے گئے تھے۔ 20 منٹ تک جب وہ  نہیں لوٹے تو منوج گوسوامی اندر گئے۔ اگلے 20 منٹ تک جب دونوں نہیں لوٹے تو میں نے مدد کے لیے گزارش کی اور پولیس وہاں پہنچ گئی۔’

دونوں ملازم  سیور کے اندر مردہ حالت میں پائے  گئے۔گورے گاؤں  واقع ونرائی پولیس تھانے میں حادثاتی  موت کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے اور پولیس اس ٹھیکے دار کی تلاش کر رہی ہے جس نے ان دونوں کو کام پر رکھا تھا۔اس سے پہلے پچھلے مہینے شہر میں پانچ صفائی ملازمین  کی موت ہونے کی خبر آئی تھی۔

23 دسمبر کو  گووندی میں ایک رہائشی کیمپس  کے سیپٹک ٹینک کی صفائی کے لیے اترے تین ملازمین  کی موت ہو گئی۔ تینوں مزدوروں کی پہچان وشوجیت دیوناتھ (32)، سنتوش پربھاکر کلسیکر (45) اور گووند سنگرام چھورٹیا (34) کے طور پر ہوئی تھی۔اس سے پہلے 16 دسمبر کو کرلا میں ایک سیور کی صفائی کے دوران دو مزدوروں کی موت ہو گئی تھی۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)