راجستھان میں سوائن فلو کے سب سے زیادہ 3508 معاملے سامنے آئے،جس میں سے 127 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں گجرات دوسرے نمبر پر ہے،جہاں اس وائرس سے 1983 لوگ متاثر ہوئےجن میں سے 71 لوگوں کی موت ہو گئی۔
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ ہفتے ایچ 1 این 1 وائرس سے 65 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس طرح سوائن فلو سے اس سال مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 377 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سوائن فلو سے متاثر لوگوں کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ ہے۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق؛راجستھان میں سوائن فلو کے سب سے زیادہ 3508 معاملے سامنے آئے ،جس میں سے 127 لوگوں کی موت ہو گئی۔
اس معاملے میں گجرات دوسرے نمبر پر ہے،جہاں اس وائرس سے 1983 لوگ متاثر ہوئےجن میں سے 71 لوگوں کی موت ہو گئی۔دہلی میں سوائن فلو سے متاثر لوگوں کی تعداد 2278 رہی۔ پنجاب میں اس بیماری کے 410 معاملے درج کیے گئے،جن میں سے 31 لوگوں کی موت ہو گئی۔مدھیہ پردیش میں 30 لوگوں کی موت ہو گئی اور 128 معاملے سامنے آئے۔ہماچل پردیش میں وائرس سے 27 لوگوں کی موت ہوئی اور 224 متاثر ہوئے۔
جموں و کشمیر میں اس سے 22 موت ہوئی اور 293 معاملے درج کیے گئے جبکہ مہاراشٹر میں 17 لوگوں کی موت ہوئی اور 330 معاملے سامنے آئے۔ ہریانہ میں 7 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ 752 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے۔ ملک کے دوسرے حصوں میں باقی اموات ہوئیں۔اعداد و شمار سے واضح ہے کہ اس سال اتوار تک ایچ 1 این 1 وائرس سے 12191 لوگ پازیٹیو پائے گئے۔
گزشتہ سال یہ اعداد و شمار 14992 تھی اور 1103 لوگوں کی سوائن فلو سے موت ہوئی تھی۔سوائن فلو کے بڑھتے خطرے کے مد نظر وزارت صحت نے ریاستی حکومتوں کو معاملوں کا جلد پتا لگانے کے لیے نگرانی بڑھانے اور ان معاملوں سے نپٹنے کے لیے اسپتالوں میں بستروں کو ریزرو رکھنے کے لیے کہا ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)