بی جے پی رہنما رام مادھو نےکہا کہ جنا ح نے ہندوستان کا بٹوارا کیا اور ڈاکٹرمکھرجی نے آسام کو بچا کر پاکستان کا بٹوارا کیا۔
رام مادھو/ فوٹو: بہ شکریہ فیس بک
نئی دہلی: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے پاکستان کے تناظرمیں آسام کے ہندوؤں کو لے کر نیا بیان دیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق،رام مادھو نے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی نے آسام کو پاکستان سے بچایا تھا ۔ہم اب آسام کے ہندوؤں کی حفاظت کریں گے۔بی جے پی رہنما نے این آر سی میں ہوئی غلطیوں کے لئے پچھلی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
رام مادھو نے کہا کہ پچھلی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے سال 1951 میں این آر سی آسام کو چھوڑ کر پورے ملک میں کیا گیا تھا۔کانگریس حکومت نے سال 1950 میں آسام کامیابی کے ساتھ آسام سمجھوتے کو پاس کر دیا لیکن این آر سی کو نظر انداز کر دیا ۔اس کے پروسس میں 70 سال کی تاخیر ہو گئی ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کئی دیر سے چل رہے منصوبوں سے نپٹ رہے ہیں۔ایسے میں ان میں خامیوں کا ہونا ہونا لازمی ہے۔ مادھو نے کہا کہ میں آسام کے لوگوں کو اطمینان دلانا چاہتا ہوں کہ ہم پریشانیوں کو دور کر دیں گے۔ہماری حکومت اصل ہندوستانیوں کی حفاظت کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔ا س میں وہ ہندو بھی شامل ہیں جو 31 دسمبر 2014 سے پہلے ہندوستان میں آئے ہیں۔
بی جے پی جنرل سکریٹری سلچر میں پارٹی کے سابق ایم ایل اےآنجہانی ویمولانگوشو رائے کی سالگرہ پرمنعقد پروگرام میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ پروگرام کا انعقاد بیمولانگوشو رائے فاؤنڈیشن کی طرف سے سلچر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کیمپس میں کیا گیا تھا۔بی جے پی جنرل سکریٹری نے اپنے خطاب میں شیاما پرساد مکھرجی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں آسام کو پاکستان سے بچانے میں ایک اہم رول ادا کیا تھا۔
رام مادھو نے کہا کہ ہم شیاما پرساد مکھرجی کے پیروکار ہیں ،بنگالیوں کو مکمل حفاظت مہیا کرانا بنگال کے ہمارے بڑے رہنما کے تئیں خراج عقیدت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی نے حقیقت میں آسام کو پاکستان سے بچایا تھا ۔آسام گروپ سی ریاست تھا اور بٹوارے کے دوران اسے مشرقی پاکستان کا حصہ مانا جا رہا تھا ۔لیکن ڈاکٹر مکھرجی اور گوپال ناتھ باردولوئی نے اسے بچایا۔انہوں نے آگے کہا کہ جنا ح نے ہندوستان کا بٹوارا کیا اور ڈاکٹرمکھرجی نے آسام کو بچا کر پاکستان کا بٹوارا کیا۔