مدھیہ پردیش کے سیہور میں کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیامان نے کہا کہ ہم نالی صاف کروانے کے لئے نہیں بنے ہیں۔ ہم آپ کا ٹوائلٹ صاف کرنے کے لئے بالکل نہیں بنائے گئے ہیں۔ ہم جس کام کے لئے بنائے گئے ہیں، وہ کام ہم ایمانداری سے کریںگے۔
نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے بھوپال سے بی جے پی رکن پارلیامان اور مالیگاؤں بم بلاسٹ کی ملزم پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ کہتی نظر آ رہی ہیں کہ ہم (رکن پارلیامان) نالی اور ٹوائلٹ صاف کرانے کے لئے نہیں بنے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی طرف سے جاری اس ویڈیو میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر سیہور میں کارکنوں سے کہہ رہی ہیں، ‘ ہم نالی صاف کروانے کے لئے نہیں بنے ہیں۔ ہم آپ کا ٹوائلٹ صاف کرنے کے لئے بالکل نہیں بنائے گئے ہیں۔ ہم جس کام کے لئے بنائے گئے ہیں، وہ کام ہم ایمانداری سے کریںگے۔ ‘
#WATCH BJP MP from Bhopal, Pragya Thakur in Sehore: Hum naali saaf karwane ke liye nahi bane hain. Hum aapka shauchalaya saaf karne ke liye bilkul nahi banaye gaye hain. Hum jis kaam ke liye banaye gaye hain, vo kaam hum imaandaari se karenge. #MadhyaPradesh pic.twitter.com/VT4pcGKkYx
— ANI (@ANI) July 21, 2019
رپورٹ کے مطابق، سیہور کے لوگوں نے سادھوی سے صاف-صفائی کو لےکر شکایت کی تھی، جس کے جواب میں پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے یہ بیان دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی جہاں ایک طرف صفائی مہم پر زور دے رہے ہیں، وہیں دوسری طرف پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا یہ بیان ان کو سوالوں کے گھیرے میں کھڑا کرتا ہے۔
پرگیہ سنگھ ٹھاکر اس سے پہلے بھی کئی متنازعہ بیان دے چکی ہیں۔ انہوں نے لوک سبھا انتخاب کے دوران ناتھو رام گوڈسے کے قاتلوں کو دیش بھکت کہا تھا۔انہوں نے کہا تھا، ‘ ناتھو رام گوڈسے دیش بھکت تھے، دیش بھکت ہیں اور دیش بھکت رہیںگے۔ ان کو دہشت گرد کہنے والے لوگ اپنے گریبان میں جھانککر دیکھیں، اب کے انتخابات میں ایسے لوگوں کو جواب دے دیا جائےگا۔ ‘
اسی دوران پرگیہ ٹھاکر نے 2008 میں ممبئی میں دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے مہاراشٹر کےاے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے کے بارے میں بھی متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔انہوں نے ہیمنت کرکرے کے بارے میں کہا تھا کی ان کی موت ہوئی کیونکہ میں نے شراپ دیا تھا کہ اس کا سروناش ہوگا۔