شیو سینا نے اپنی پارٹی کے ماؤتھ پیس سامنا میں کہا ہے کہ ، صفائی ملازمین کے پاؤں دھونے کے لیے مودی کو مبارکبا ددینی چاہیے لیکن ان سے جڑا سوال ان کے پیٹ کے بارے میں ہے نہ کہ ان کے پیر کے بارے میں۔
یہ بھی پڑھیں: اور ایک دن نریندر مودی صفائی ملازمین کے پاؤں دھوکر میڈیا میں عظیم بن گئے…
قابل ذکر ہے کہ الٰہ آباد میں چل رہے کمبھ میلہ کے دوران گزشتہ 24 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگم میں ڈبکی لگائی اور پھر صفائی ملازمین کے پیر دھوئے تھے۔ اس بیچ صفائی ملازمین کے حق اور حقوق کو لےکر لڑائی لڑنے والی ایک تنظیم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے صفائی ملازمین کے پیر دھونے کی مخالفت کی ہے۔سیور میں صفائی ملازمین کی ہونے والی اموات کے خلاف سوموار کو آدی دھرم سماج ‘آدھس ‘ بھارت نام کی ایک تنظیم نے نئی دہلی واقع جنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کے دوران تنظیم کے صدر درشن’ رتن ‘راون نے کہا،’صفائی ملازمین کے پیر دھونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ان کے پیر کیچڑ سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ اس کا بچہ صفائی ملازم نہ بنے، اس کے لئے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ ‘دی وائر نے جب راون سے پوچھا کہ کیا یہ مظاہرہ اتوار کو الٰہ آباد میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے صفائی ملازمین کے پیر دھلنے کی مخالفت میں ہے تو انہوں نے کہا، ‘ ان کا یہ مظاہرہ پہلے سے طے تھا۔ اس بارے میں انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں پہلا اجلاس کیا تھا۔ ‘ (خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)