راجیہ سبھا میں جمعرات کو مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ان شکایتوں میں سے 14.98 لاکھ شکایتوں کو نپٹا دیا گیا ہے اور 8.4 لاکھ شکایتیں زیر التوا ہیں ۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ گزشتہ سال مرکز کے مختلف محکموں کے خلاف تقریباً 15.7 شکایتیں موصول ہوئی ہیں ۔ وزیر نے کہا راجیہ سبھا کو ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ جانکاری دی ہے۔سنگھ نے کہا کہ ان شکایتوں میں سے 14.98 لاکھ شکایتوں کو نپٹا دیا گیا ہے اور 8.4 لاکھ شکایتیں زیر التوا ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 2017 میں 18.66 لاکھ عوامی شکایتیں موصول ہوئی تھیں ۔ جن میں سے 17.7 لاکھ شکایتوں کو نپٹا دیا گیا ہے۔
2017 میں 14.83 لاکھ ایسی شکایتیں Centralized Public Grievance Redress and Monitoring System (سی پی جی آر اے ایم ایس) کے توسط سے موصول ہوئی تھیں ، ان میں سے 12.62 لاکھ معاملوں کو نپٹا دیا گیا ہے۔
سنگھ نے کہا کہ حکومت ہند متعلقہ محکموں اور Department of Administrative Reforms and Public Grievances میں ہر طرح کی شکایتوں کے لیے مستقل میٹنگ کی جا تی ہے۔ گزشتہ سال اگست میں مرکزی حکومت نے بتایا تھا کہ سینٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی ) میں تقریباً 24 ہزار آر ٹی آئی سیکنڈ اپیل اور شکایتیں زیر التوا ہیں ۔
لوک سبھا میں ڈاکٹر بنسی لال مہتہ کے ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر نے کہا تھا ، سی آئی سی نے مطلع کیا ہے کہ 26 جولائی 2018 تک اس کے پاس 23978 سکینڈ اپیل / شکایت زیر التوا ہیں ۔وہیں جیتندر سنگھ نے 27 دسمبر 2017 کو لوک سبھا میں بتایا تھا کہ ابھی تک 6 ایسی اپیل زیر التوا ہیں جن کو سال 2012 میں دائر کیا گیا تھا ۔ یہ سب سے زیادہ وقت تک التو میں رہنے والے معاملے ہیں ۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
The post سرکاری محکموں کے خلاف 2018 میں تقریباً 15.7 لاکھ عوامی شکایتیں ملیں appeared first on The Wire - Urdu.